دیگر سپورٹس

سید عاقل شاہ ریٹائر، ہارون ظفر خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

سکواش لیجنڈ قمر زمان سینئر نائب صدر‘ سہیل بن قیوم نائب صدر ہونگے‘ امتیاز آفریدی اور مسعود احمد ایگزیکٹیو کمیٹی میں شامل

سید عاقل شاہ ریٹائر، ہارون ظفر خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

سکواش لیجنڈ قمر زمان سینئر نائب صدر‘ سہیل بن قیوم نائب صدر ہونگے‘

امتیاز آفریدی اور مسعود احمد ایگزیکٹیو کمیٹی میں شامل

پشاور (سپورٹس لنک) صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے سابق صدر سید عاقل شاہ 40 برس سے زائد کھیلوں میں خدمات سرانجام دینے کے بعد قواعد و قوانین کے مطابق بلحاظ عمر ریٹائر ہوگئے،

صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے صدر ہارون ظفر خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر‘ سکواش لیجنڈ قمر زمان سینئر نائب صدر‘ سہیل بن قیوم نائب صدر‘ امتیاز آفریدی اور مسعود احمد ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر منتخب کرلئے گئے۔

گزشتہ روز پشاور میں صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹیو کمیٹی اجلاس میں متفقہ طور پر صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن میں خالی نشستوں پر عہدیداروں کا انتخاب کیا گیا۔

صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے سابق صدر سید عاقل شاہ چالیس برس سے زائد کھیلوں میں خدمات سرانجام دینے کے بعدخود ریٹائرہوگئے۔ وہ صوبائی ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔

سابق ممبر ایگزیکٹیو کمیٹی رضوان الحق جو اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری منتخب ہونے کے بعد اپنی نشست چھوڑ گئے جبکہ ارشاد درانی کے استعفیٰ کے بعد ممبر ایگزیکٹیو کمیٹی کی نشست خالی ہوئی جن کی جگہ پر نئے اراکین ایگزیکٹیو کمیٹی کا انتخاب کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ممبر ایگزیکٹیو کمیٹی و سابق ایم پی اے شگفتہ ملک‘ پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن اور کے پی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے صدر طارق پرویز‘ عامر صابر ایڈوکیٹ اور دیگر اراکین نے سید عاقل شاہ کی خدمات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ان کی کھیلوں کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

اجلاس میں حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کو سید عاقل شاہ کے نام سے کرنے کا مطالبہ کیا گیا اس کے ساتھ سید عاقل شاہ کے نام سے سٹیڈیم کی تعمیر کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

اجلاس میں سید عاقل شاہ گیمز کا سالانہ انعقاد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ نئے صدر ہارون ظفر‘ سیکرٹری ذوالفقار بٹ اور سکواش لیجنڈ قمر زمان نے اپنے خطاب میں سید عاقل شاہ کی خدمات کو سراہا۔

قمر زمان نے کہا کہ سیف گیمز اور ایشین گیمز میں سکواش کو سید عاقل شاہ کی کاوشیں شامل ہیں۔ پشاور میں ریکارڈ انٹرنیشنل مقابلے‘ انٹر پروانشل اور نیشنل گیمز کا مثالی انعقاد بھی ان کی خدمات میں شامل ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!