سویمینگ

کوہاٹ اسپورٹس کمپلیکس کے سوئمنگ پول سیزن 2025 کا شاندار افتتاح

کوہاٹ اسپورٹس کمپلیکس کے سوئمنگ پول سیزن 2025 کا شاندار افتتاح

آج ریجنل اسپورٹس آفیسر کوہاٹ ڈویژن، جناب انور کمال برکی نے کوہاٹ اسپورٹس کمپلیکس کے سوئمنگ پول کے سیزن 2025 کا باقاعدہ افتتاح کرادیا۔

اس موقع پر ایک پروقار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی رکنِ قومی اسمبلی کوہاٹ، سابق وفاقی وزیر داخلہ، جناب شہریار آفریدی تھے۔

تقریب میں ڈپٹی کمشنر کوہاٹ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر درہ آدم خیل اور اسسٹنٹ کمشنر لاچی سمیت کوہاٹ ڈی ایس او کوہاٹ کے معزز عمائدین، سیاسی و سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

افتتاحی تقریب کو مزید یادگار بنانے کے لیے “آغوش” کوہاٹ کے خصوصی اور یتیم بچوں کے درمیان تیراکی کے دلچسپ مقابلے بھی منعقد کیے گئے۔

ریجنل اسپورٹس آفیسر انور کمال برکی اور ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے ان بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں کیش پرائز بھی دیے، جس پر حاضرین نے خوب داد دی۔

عوام کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ سوئمنگ پول کل، یعنی 9 اپریل 2025 سے کوہاٹ کے شہریوں کے لیے باضابطہ طور پر کھول دیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!