کرکٹ

ویمنز بلائنڈ ٹی ٹونٹی سیریز ; آسٹریلیا نے تیسرے میچ میں پاکستان کو شکست دے دی

ویمنز بلائنڈ ٹی ٹونٹی سیریز ; آسٹریلیا نے تیسرے میچ میں پاکستان کو شکست دے دی

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ویمنز بلائنڈ ٹی ٹونٹی سیریز کے تیسرے میچ میں میزبان آسٹریلوی ویمنز بلائنڈ ٹیم نے 28 رنز کامیابی حاصل کی۔

آسٹریلوی بلائنڈ ویمنز ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 195 رنز سکور کیے 196 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 167 رنز بنا سکی،دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی،بلائنڈ ویمنز کرکٹ سیریز کا چوتھا میچ کل کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی ویمنز بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلی سیریز کھیلی جا رہی ہے۔

خیا ل رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین بلائنڈ ویمنز کرکٹ سیریز کےپہلے میچ میں پاکستان کی بلائنڈ ویمنز ٹیم نے آسٹریلوی بلائنڈ ٹیم کو سات وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

میزبان آسٹریلوی بلائنڈ ویمن کرکٹ ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے چار وکٹوں پر 158 رنز سکور بنائے تھے ، جواب میں پاکستان بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے 19.2 اوورز میں تین وکٹوں پر ہدف حاصل کر لیا تھا ۔

پاکستان کی جانب سے مہرین علی نے 44، نیشا بخش نے 36 اور عیشا فیصل نے 18 رنز بنائے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!