دیگر سپورٹس
پہلی آئی ٹی بی اے بحریہ یونیورسٹی انٹر ڈیپارٹمنٹ لیگ 27 اپریل سے شروع ہو گی
پہلی آئی ٹی بی اے بحریہ یونیورسٹی انٹر ڈیپارٹمنٹ لیگ 27 اپریل سے شروع ہو گی۔
اسلام آباد (نوازگوھر) اسلام آباد ٹین پن باؤلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور بحریہ یونیورسٹی کے تعاون سے
پہلی آئی ٹی بی اے بحریہ یونیورسٹی انٹر ڈیپارٹمنٹ لیگ 2025 ء 27 اپریل سے لیزر سٹی بائولنگ کلب، صفا گولڈ، ایف سیون مرکز میں شروع ہو گی۔
ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر دانیال اعجاز کے مطابق لیگ میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی اور لیگ میں بحریہ یونیورسٹی کے 40 سے زائد بوائز اینڈ گرلز حصہ لیں گی۔
لیگ میں جتنے والی ٹیم نیشنل چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی اور اس لیگ سےگراس روٹ سطح پر نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔