دیگر سپورٹس

خیبرپختونخوا کے نئے تعینات ڈی جی سپورٹس تاشفین حیدر کے اعزاز میں تقریب

خیبرپختونخوا کے نئے تعینات ڈی جی سپورٹس تاشفین حیدر کے اعزاز میں تقریب

ڈائریکٹریٹ جنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام تبدیل ہونے والے ڈائریکٹر جنرل عبدالناصر اور نئے تعینات ڈی جی سپورٹس تاشفین حیدر کے اعزاز میں تقریب

ڈائریکٹریٹ جنرل آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام محکمہ سے تبدیل ہونے والے ڈائریکٹر جنرل عبدالناصر کو الوداعی اور نئے تعینات ڈی جی سپورٹس تاشفین حیدر کے اعزاز میں ویلکم پارٹی کا انعقاد کیا گیا

جس میں وزیر کھیل خیبر پختونخوا سید فخر جہاں، سیکرٹری سپورٹس خیبر پختونخوا ضیاءالحق،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس تاشفین حیدر اور ڈائریکٹریٹ سپورٹس کے افسران سمیت دیگر ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی

اس موقع پر وزیر کھیل خیبر پختونخوا سید فخر جہاں اورسیکرٹری سپورٹس خیبر پختونخوا ضیاء الحق نےسپورٹس کے شعبہ میں عبدالناصر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی سربراہی میں صوبے میں سپورٹس کو بہت فروغ حاصل ہوا محکمہ کھیل کے لیے گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نےکہا کہ سرکاری ملازمت جہاں خلوص سے فرائض کی ادائیگی کے ذریعہ عام آدمی کی مشکلات اور شکایات کے ازالہ کا بہترین موقع بھی فراہم کرتی ہے اور مخلوق خدا کی خدمت سے اللہ اور اس کے رسول کی خوشنودی حاصل کرنے کا اس سے بہترین کوئی اور ذریعہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ خود کوحقیقی معنوں میں عوام دوست سرکاری ملازم سمجھ کر مسائل کے حل کیلئے صدق دل سے اقدامات کرنے والوں کو لوگ ہمیشہ قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ہمارا اصل اثاثہ بھی یہی ہے کہ عام آدمی ہماری تعیناتی کے دوران اور ٹرانسفر کی صورت میں اچھے لفظوں میں یاد رکھیں ،

مقررین نے کہا کہ ہونے والے ڈی جی عبد الناصر کا شمار خیبر پختونخوا کے قابل افسران میں ہوتا ہے، محکمہ کھیل کے لیے گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،

انہوں نے کہا کہ تبدیل ہونے والے ڈائریکٹر جنرل نے تعیناتی کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیاانہوں نے مزید کہا کہ سپورٹس کے فروغ کیلئے ڈی جی سپورٹس کی خدمات گراں قدر ہیں،

انہوں نے صوبہ میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے وہ آج سپورٹس کا بہترین انفراسٹرکچر چھوڑ کر جارہا ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ کھیل خیبر پختونخوا سے تبدیل ہونے والے ڈی جی عبدالناصر نے کہا کہ دوران تعیناتی سربراہان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا

اور فرائض کی ادائیگی کے سلسلہ میں بھرپور تعاون اور رہنمائی حاصل رہی جس پر میں محکمہ کے تمام ملازمین کا شکر گزار ہوں،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نو تعینات ڈائریکٹر جنرل سپورٹس تاشفین حیدر نے کہا کہ محکمہ سپورٹس کی بہتری کے لئے دن رات کام کریں گے

اور عبد الناصر کے مشن کو پورا کریں گے اخر میں وزیر کھیل سید فخر جہان نے عبد الناصر اور ریٹائرڈ ہونے والے محکمہ کھیل ڈائریکٹر آپریشن عزیز اللہ جان اور مثل خان بہترین خدمات پر روایتی کلاہ اور سوینئرز پیش کئے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!