ٹی سی ایل کا روڈ ٹو گریٹنس فٹبال کپ "اسلام آباد ریجن” کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر
ٹی سی ایل کا روڈ ٹو گریٹنس فٹبال کپ "اسلام آبادریجن” کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر
لاہور میں دوروزہ ”روڈ ٹو گریٹنس کپ” ایک سنسنی خیزفٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیاگیا۔اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کے پانچ ریجنز لاہور،کراچی،اسلام آباد،پشاور اور کوئٹہ کی چیمپئن ٹیمز نے شرکت کی۔
ایونٹ کا سنسنی خیز فائنل اسلام آباد اور کراچی ریجن کی ٹیمز کے مابین کھیلا گیا، جس میں اسلام آبادنے3-1سے فائنل جیت کر نیشنل چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا، چیمپئن ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ ساتھ ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم بھی دی گئی۔
اس ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں نے بھرپور ٹیکل، شاندار گولز اور بے پناہ توانائی کے ساتھ میدان میں زبردست مقابلے کیے۔ٹورنامنٹ میں پرجوش فٹ بال شائقین، سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور میڈیا نے بڑی تعداد میں شرکت کی،
جنہوں نے پاکستان کے ابھرتے ہوئے فٹبال ٹیلنٹ کوبھرپور سپورٹ کیا۔ٹورنامنٹ کا فائنل جیتنے والی اسلام آباد کی ٹیم نے نہ صرف قومی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا
بلکہ یہ ٹیم لندن کے لیجنڈری ایمیریٹس اسٹیڈیم میں آرسنل فٹ بال کلب کے کوچز سے ٹریننگ حاصل کرنے کا سنہری موقع بھی حاصل کرے گی اور عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔
اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈائریکٹر مارکیٹنگ، ٹی سی ایل مشرق وسطی و افریقہ، ماجد خان نیازی نے کہاکہ، "روڈ ٹو گریٹنس کپ صرف کھلاڑیوں کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے فٹبال کے مستقبل کے لیے بھی ایک گیم چینجر ثابت ہوگا۔
ہم نے اس ٹورنامنٹ میں بہترین ٹیلنٹ، بے مثال جذبہ، اور اسپورٹس مین شپ دیکھی۔ ٹی سی ایل کو فخر ہے کہ وہ ان نوجوان کھلاڑیوں کو عالمی سطح پرپاکستان کی نمائندگی کرنے کا موقع فراہم کررہاہے۔”
روڈ ٹو گریٹنس کپ کے ذریعے ٹی سی ایل نے پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے ایک کاوش کی ہے۔ مختلف اقدامات اور عالمی شراکت داریوں کے ذریعے کھیلوں کو سپورٹ کرنے، نوجوان ٹیلنٹ کو آگے لانے، ان کے خوابوں کو پورا کرنے اور شائقین کے لیے یادگار لمحات تخلیق کرنے میں ٹی سی ایل پیش پیش ہے۔