PSL2025

بھارت کے سپورٹس چینل نے پی ایس ایل 10 کی لائیو سٹریمنگ معطل کردی

پہلگام واقعہ: بھارتی سپورٹس چینل نے پی ایس ایل 10 کی لائیو سٹریمنگ معطل کردی

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اپنی انتہا پسند مودی حکومتی ایما پر ایک مرتبہ پھر کھیل میں پھر سیاست لے آیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارت نے پہلگام واقعہ پر سپورٹس سٹریمنگ چینل فینکوڈ نے ہندوستان میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی لائیو سٹریمنگ کو معطل کرتے ہوئے ٹورنامنٹ سے متعلق ویڈیوز اور میچز کی جھلکیاں بھی ہٹادیں۔

فینکوڈ نامی سپورٹس سٹریمنگ چینل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ڈیجیٹل سٹریمنگ پارٹنر تھا تاہم اب واقعہ کے بعد انہوں نے اب پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کی فوری طور پر نشریات بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فینکوڈ کے علاوہ بھارتی سپورٹس پارٹنرز میں سونی نیٹ ورک بھی سیٹلائٹ ٹی وی کا براڈکاسٹنگ پارٹنر ہے، جس کی جانب سے بھی یہ اقدام اٹھائے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث 2 درجن سے زائد بھارتی براڈکاسٹرز نے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاک بھارت کشیدگی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن پر اثر انداز ہو رہی ہے، قومی سلامتی کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے میں بھارتی شہریوں کو 48 گھنٹوں کے اندر پاکستان چھوڑنے کا کہا گیا ہے، جس کے باعث بھارتی براڈ کاسٹرز کو بھی پاکستان چھوڑنا پڑرہا ہے۔

براڈکاسٹرز نے پی ایس ایل انتظامیہ کے ساتھ اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے، انہوں نے تمام سٹاف ممبران کو بھی کوئی بیان نہ دینے کی ہدایت کی ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا 10واں ایڈیشن 11 اپریل سے شروع ہوا تھا اور 18 مئی تک جاری رہے گا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!