کرکٹ

ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 ون ڈے ٹورنامنٹ ; ملتان نے ساہیوال کو نو وکٹ سے ہرادیا

انٹر ڈسڑکٹ انڈر 19 ملتان ڈسڑکٹ نے ڈسڑکٹ ساہیوال کو نو وکٹ سے ہرادیا

پی سی بی کے زیر اہتمام انٹر ڈسڑکٹ انڈر 19 ملتان ریجن کا پہلا میچ ڈسڑکٹ سپورٹس گراونڈ سپورٹس کمپلیکس ملتان میں ڈسڑکٹ ملتان اور ڈسڑکٹ ساہیوال کی انڈر 19ٹیموں کے مابین پہلا میچ کھیلا گیا

جس میں ملتان ڈسڑکٹ انڈر 19نے ساہیوال ڈسڑکٹ انڈر 19 کو نو وکٹ سے ہرادیا

تفصیل کے مطابق ملتان ڈسڑکٹ انڈر 19کے کپتان عدیل مشتاق نے ٹاس جیت کر ساہیوال ڈسڑکٹ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تو ساہیوال کی ٹیم 128کے مجموعی سکور پر آوٹ ہوگئی

محمد احسن انور نے پچاس اور شہریار نے تیئس رنز بنائے ملتان انڈر 19کی طرف سے محمد حسیب ضیا اور محمد احمد رضا نے تین تین جبکہ احمر مجید اور طلال احمد نے دو دو وکٹ حاصل کیں

بعد میں کھیلتے ہوئے ملتان انڈر 19 نے مطلوبہ ہدف باآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا سمیر منہاس 85 اور حذیفہ اکبر نے تیس رنز بنائے اور دونوں آوٹ نہیں ہوئے واحد وکٹ ساہیوال کے شیراز نے حاصل کی

مین آف دی میچ سمیر منہاس قرار پائے محمد آصف جونئیر اور بلال حنیف ایمپائرز عامر منظور فریدی سکورر تھے

ملتان ڈسڑکٹ انڈر 19کرکٹ ٹیم کی پہلے میچ میں کامیابی پر ملتان ڈسڑکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر محمد ارسلان خان اور عہدیداران نے منیجر امتیاز رسول کوچ عامر سجاد اور ٹیم کے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے

امید ظاہر کی کہ اسی طرح محنت اور لگن سے ملتان ٹیم مسلسل دوسری بار ریجن کی چیمپین بننے کا اعزاز حاصل کرلے گی

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!