کرکٹ

"کشمیر سپریم لیگ” سے ہندوستان کو تکلیف ہے، سردار تنویر الیاس خان

"کشمیر سپریم لیگ” سے ہندوستان کو تکلیف ہے، سردار تنویر الیاس خان

راولپنڈی ; آزاد جموں و کشمیر کے نوجوانوں کے کھیلوں میں جوہر دکھانے کے خواب کو عملی شکل دینے کی جانب ایک بڑا قدم اٹھا لیا گیا۔ ک

شمیر سپریم لیگ (KSL) کے تحت نوجوان کھلاڑیوں کے ٹرائلز کا باقاعدہ آغاز ایوب نیشنل پارک راولپنڈی میں ایک پروقار اور پُرجوش تقریب سے ہوا،

جس میں KSL کے پیٹرن اِن چیف اور سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔تقریب کا باقاعدہ افتتاح ایک علامتی مگر دلکش انداز میں کیا گیا جہاں سردار تنویر الیاس خان نے بیٹ تھام کر لیگ کے ٹرائلز کا افتتاح کیا۔

تقریب میں کشمیر سپریم لیگ کے چیئرمین سردار مسعود احمد خان، کرکٹ سے وابستہ نمایاں شخصیات، نوجوان کھلاڑیوں، سیاسی شخصیات، میڈیا نمائندگان اور دیگر معزز مہمانوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس خان نے آزاد کشمیر حکومت پر شدید تنقید کی اور انکشاف کیا کہ کشمیر سپریم لیگ کے ابتدائی ٹرائلز مظفرآباد میں ہونا تھے،

مگر حکومت نے دانستہ طور پر گراؤنڈ فراہم کرنے سے انکار کر کے نوجوانوں کے مستقبل سے کھلواڑ کیا۔

انہوں نے حکومت آزاد کشمیر کے رویے کو ’’بچگانہ، احمقانہ اور ناقابلِ فہم‘‘ قرار دیا اور کہا کہ "کشمیر سپریم لیگ سے ہندوستان کو تکلیف ہے، اسی لیے کچھ قوتیں اس پلیٹ فارم کے خلاف متحرک ہیں، مگر ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں۔”

سابق وزیراعظم نے پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) اور قومی سلامتی کے اداروں کی حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ "ان اداروں نے KSL کو وہ تعاون دیا جو آزاد کشمیر کی اپنی حکومت دینے سے انکاری ہے۔

ہم ان اداروں کے شکر گزار ہیں۔” سردار تنویر الیاس خان نے وزیرِ کھیل آزاد کشمیر کے حالیہ بیان کو "غیر ذمہ دارانہ اور مضحکہ خیز” قرار دیتے ہوئے کہا کہ "جس شخص کا اپنا شناختی و پشتنی سرٹیفیکیٹ مشکوک ہو،

وہ یہ سوال کیسے اٹھا سکتا ہے کہ لیگ کا نام کشمیر سپریم لیگ کیوں رکھا گیا؟”۔ انہوں نے واضح کیا کہ KSL کا مقصد صرف کرکٹ نہیں بلکہ آزاد کشمیر کے نوجوانوں کو ایک مثبت، تعمیری اور قومی دھارے میں شامل کرنے والا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔

سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ کشمیر سپریم لیگ نہ صرف کھیل کے میدان میں ایک انقلابی قدم ہے بلکہ یہ نوجوانوں کو منفی رجحانات، بے راہ روی اور بے مقصد زندگی سے نکال کر مثبت توانائی میں ڈھالنے کا ایک مؤثر ذریعہ ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ چاہے کچھ بھی ہو جائے، کشمیر سپریم لیگ کا سفر رکنے والا نہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!