ورلڈ ٹیبل ٹینس ڈے ، پشاور میں اے ڈبلیو ایف کے زیراہتمام تقریب کا انعقاد
ورلڈ ٹیبل ٹینس ڈے ، پشاور میں اے ڈبلیو ایف کے زیراہتمام تقریب کا انعقاد
ابصار ویلفیئر فاﺅنڈیشن (اے ڈبلیو ایف) نے آئی ٹی ٹی ایف فاﺅنڈیشن کے اشتراک سے "ورلڈ ٹیبل ٹینس ڈے” (ڈبلیو ٹی ٹی ڈی) ایک ہفتے پر محیط رنگارنگ اور جامع سرگرمیوں کے ساتھ منایا۔
یہ سالانہ عالمی تقریب آر ایس او پشاور، ضلعی انتظامیہ پشاور، خیبر پختونخوا ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن اور پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ٹی ایف) کے اشتراک سے منعقد ہوئی۔
اس سال کا تھیم "یونائیفائیڈ ٹیبل ٹینس کمپٹیشن” تھا، جو ایک منفرد اقدام تھا جس میں ہر ٹیم ایک مرد، ایک خاتون اور ایک پیرا ایتھلیٹ پر مشتمل تھی۔ اس جدت انگیز فارمیٹ نے شمولیت، قبولیت اور تنوع کو فروغ دیا، جو اس سال کے ڈبلیو ٹی ٹی ڈی تھیم کے عین مطابق تھا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی ابصار ویلفیئر فاﺅنڈیشن کے چیئرمین راحت میاں تھے۔ دیگر نمایاں شخصیات میں آر ایس او پشاور کے کاشف فرحان، چیف کوچ شفقت اللہ،
پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر ، پی ٹی ٹی ایف کے خزانچی کفایت اللہ خان، مرجڈ ڈسٹرکٹس کے ٹیبل ٹینس پروموٹر اختر رسول، خیبر پختونخوا کی ٹیبل ٹینس کوچ آمنہ محمود، اور ٹیبل ٹینس کوچ میاں ابصار علی شامل تھے۔