پی ایس ایل x ; لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی
پی ایس ایل 10، لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی
لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے سولہویں میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پی ایس ایل سیزن 10 میں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے خلاف میچ لاہور کے اسٹیڈیم میں ہوا۔
ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔ اور لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 186 رنز کا ہدف دیا۔
ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کے ڈیرل مچل نصف نے بہترین اننگز کھیلی اور لاہور قلندرز کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ ڈیرل مچل نے 38 گیندوں پر 4 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 64 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
فخر زمان 2 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جبکہ محمد نعیم صرف 6 رنز ہی بنا سکے۔ عبداللہ شفیق نے 34رنز بنائے اور پویلین لوٹ گئے۔
وکٹ کیپر سیم بلنگز بغیر کوئی رن بنائے ہی آؤٹ ہو گئے۔ جبکہ سکندر رضا 40 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
اس سے قبل لاہور قلندرز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز سکور کیے۔
کپتان محمد رضوان اور کامران غلام نے بالترتیب 76 اور 52 رنز ناٹ آؤٹ باری کھیلی، یاسر خان 24، عثمان خان 18 اور شائے ہوپ 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ لاہور قلندرز کے ٹام کرن، حارث رؤف اور ڈیرل مچل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پی ایس ایل کے رواں ایونٹ میں دونوں ٹیموں نے پانچ، پانچ میچز کھیل لیے ہیں۔ لاہور قلندرز نے پانچ میچز میں حصہ لے کر دو میچز جیتے ہیں اور پوائنٹس ٹیبل پر اس کا تیسرا نمبر ہے۔
ملتان سلطانز نے پانچ میچز میں صرف ایک ہی میچ جیتا ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر وہ آخری نمبر پر ہے۔
لاہور قلندرز کی ٹیم ; فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بِلنگز (وکٹ کیپر)، سکندر رضا، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، آصف علی، حارث رؤف، ٹام کرن اور آصف آفریدی لاہور قلندرز میں شامل ہیں۔
ملتان سلطانز کی ٹیم ; محمد رضوان (کپتان)، شائے ہوپ، یاسر خان، عثمان خان (وکٹ کیپر)، کامران غلام، مائیکل بریسویل، افتخار احمد، محمد حسنین، عاکف جاوید، عبید شاہ اور جوش لیٹل ملتان سلطانز کا حصہ ہیں۔