سکواش

چوتھی امیج تورسم خان اسکواش ; دفاعی چیمپئن صدام الحق کو شکست

چوتھی امیج تورسم خان اسکواش۔ دفاعی چیمپئن صدام الحق کو شکست 

کوارٹر فائنل میں اسرار احمد نے صدام الحق کو اپ سیٹ شکست دی

کراچی : چوتھی امیج تورسم خان پی ایس اے سیٹلائٹ اسکواش چیمپئن شپ میں دفاعی چیمپئن صدام الحق کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اسرار احمد نے پاکستان آرمی کے صدام الحق کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

پاکستان نیوی روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں ہفتہ کا روز سوئی ناردرن گیس کمپنی کے اسرار احمد نے دفاعی چیمپئن صدام الحق کو سخت مقابلے کے بعد دو تین دو گیم سے شکست دی ۔

ستاون منٹ جاری رہنے والے کوارٹر فائنل اسرائیل احمد کی جیت کا اسکور گیارہ تیرہ، سات گیارہ، گیارہ نو، نو گیارہ اور گیارہ نو رہا۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں واپڈا کے عبداللہ نواز نے پنجاب کے اذلان خاور کو تین گیم سے ہرایا۔

پاکستان ائر فورس کے محمد عماد نے سندھ کے عبد الباسط کو صرف اٹھارہ منٹ میں تین صفر سے آؤٹ کلاس کیا ۔ آرمی کے انس علی شاہ خاقان ملک کو ہراکر سیمی فائنل میں جگہ بنائی ۔

خواتین کیٹگری کے کوارٹر فائنل میں سمیرا شاہد نے ہما ناز کو شکست دی۔ وانیا طاہر نے رامن نقوی کو ہرایا۔ زونیرا عمران نے مناہل محسن کے خلاف کامیابی حاصل کی ۔

نمرہ بتول نے زینب نوید کو مات دی۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر نوید عالم کے مطابق ایک ہزار ڈالر انعامی رقم کے ایونٹ میں سیمی فائنل مقابلے اتوار کو کھیلے جائیں گے ۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!