دیگر سپورٹس

قاسم باغ اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کو جدید سہولیات میسر ہونگی ؛ عطا الرحمن خان

 

قاسم باغ اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کو جدید سہولیات میسر ہونگی۔ عطاالرحمن خان

قاسم باغ اسٹیڈیم میں مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں کے انعقاد کے لیے کھلاڑیوں کو جدید سہولیات فراہم کرینگے تاریخی اہمیت کے حامل اس گراونڈ میں فٹبال کرکٹ دنگل بیس بال اور دیگر کھیلوں کے مقابلہ جات منعقد کیے جائیں گے

ان خیالات کا اظہار عطاالرحمن خان ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان نے قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم میں جاری تزین و آرائش اور نٹی پچز کی تیاری کے سلسلہ میں جاری کام کا معائنہ کرنے کے موقع پر کیا

ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان عدنان نعیم انعام اللٰلہ چیمہ۔اسسٹنٹ پروجیکٹ ڈائریکٹر ٹی ایس و سٹی اور ڈویژنل کوچز شاہد گل محمد عدنان اسد حبیب بھی ان کے ہمراہ تھے

جبکہ پی ایم یو کے محمد آصف نے قاسم باغ اسٹیڈیم میں جاری سکیموں کے بارے میں بریفنگ دی عدنان نعیم نے بتایا کہ ملتان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں اس لیے گراونڈز کی بحالی پر کام۔کررہے ہیں

ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان عطاالرحمن خان نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق نوجوان بچوں کو کھیلوں کے ایسے میدان مہیا کرنے کے لیے کوشاں ہیں جہاں پر ان کے لیے تربیت حاصل کرنے کی جدید سہولیات میسر ہوں

انہوں نے نو تعمیر شدہ پویلین کو فن تعمیر کا شاہکار قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس طرح کے اقدامات سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی

انہوں نے کرکٹ پچز کی تیاری کے کام کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے تمام کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ ملتان شہر کے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے موقع مل سکے

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!