کرکٹ

انٹر ڈسڑکٹ انڈر 19 ملتان مسلسل دوسری بار ریجن چیمپین بن گیا

آخری میچ میں وہاڑی کو 76رنز سے شکست دیدی

انٹر ڈسڑکٹ انڈر 19 ملتان مسلسل دوسری بار ریجن چیمپین بن گیا

آخری میچ میں وہاڑی کو 76رنز سے شکست دیدی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام انٹر ڈسڑکٹ انڈر 19ون ڈے کرکٹ چیمپین شپ 2025کے سلسلہ میں ملتان ڈسڑکٹ نے اپنے چھٹے میچ میں وہاڑی ڈسڑکٹ کو ہراکر ناقابل شکست رہتے ہوئے مسلسل دوسری بار چیمپین بننے کا اعزاز حاصل کرلیا

خورشید انور اسٹیڈیم وہاڑی میں ملتان ڈسڑکٹ انڈر 19 نے وہاڑی ڈسڑکٹ کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹ کے نقصان پر 278رنز بنائے کپتان رانا عدیل مشتاق نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے دو چھکوں اور پندرہ چوکوں کی مدد سے 150رنز بنائے حذیفہ اکبر نے عمدہ 59احمد حسن27ناٹ آؤٹ

جبکہ محمد علی نے 19رنز بنائے وہاڑی ڈسڑکٹ کی طرف سے محمد شہاز سعید اور حماد احمد نے دو دو جبکہ زاہداللٰہ نے ایک وکٹ حاصل کی بعد میں کھیلتے ہوئے وہاڑی انڈر 19کی پوری ٹیم 202رنز پر آوٹ ہوگئی

محمد شہریار 92محمد حمزہ دلدار 25 محمد احمد 24رنز بنائے ملتان کی طرف سے طلال احمد حذیفہ اکبر نے دو دو جبکہ حسیب ضیاء احمد حسن سمیر منہاس اور رانا عدیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی مین آف دی میچ رانا عدیل مشتاق قرار پائے

محمد یوسف اور عمران نسیم ایمپائرز محمد حمزہ سکورر تھےدریں اثناء صدر ملتان ڈسڑکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن ارسلان خان نائب صدر ارشاد سونی سیکرٹری امجد رزاق بھٹہ جوائنٹ سیکرٹری محمد منظور لطیفی فنانس سیکرٹری

جاوید اقبال کرکٹ آرگنائزر محمد جمیل کامران سہیل اختر خان نے ملتان ڈسڑکٹ انڈر 19ٹیم کو مسلسل دوسری بار چیمپین بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے منیجر امتیاز رسول اور کوچ عامر سجاد کی کاوشوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!