ایف آئی ایچ نیشن کپ ؛ پاکستان ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ 8 مئی سے اسلام آباد میں شروع ہوگا
ایف آئی ایچ نیشن کپ ؛ پاکستان ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ 8 مئی سے اسلام آباد میں شروع ہوگا
ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں 15 جون تا 21 جون کھیلے جانے والے ایف آئی ایچ نیشن کپ کی تیاریوں کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام سینئر ہاکی ٹیم کا دوسرے مرحلے کا تربیتی کیمپ 8 مئی سے نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد میں شروع ہوگا۔
تمام کھلاڑیوں کو 4 بجے تک کیمپ کمانڈنٹ اولمپین طاہر زمان کو رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔ واضح رہے مزکور دوسرے مرحلے کے تربیتی کیمپ کے بعد تیسرے مرحلے کا تربیتی بھی لگایا جائے گا۔
جس میں کھلاڑیوں کی پرفارمنس کو مدنظر رکھتے ہوئے سیلیکشن کمیٹی کھلاڑیوں کو منتخب کرے گی۔
مزکورہ کیمپ میں ٹیم آفیشلز ہیڈ کوچ اولمپین طاہر زمان (نیشنل بینک) ، اسسٹنٹ کوچ اولمپین محمد عثمان(پی آئی اے) ، اسسٹنٹ کوچ اولمپین زیشان اشرف(نیشنل بینک)، آصف احمد خان(اسسٹنٹ کوچ (نیشنل بینک)،
گول کیپر کوچ مظہر عباس(نیشنل بینک)، ٹرینی کوچ مختار احمد(پی آئی اے)، فزیکل ٹرینر رانا نصر اللہ( پی ایس بی)، ویڈیو انالسٹ ندیم خان لودھی(سیالکوٹ)، ڈاکٹر اسد عباس شاہ(لاہور)، میسور محمد اسلم(واپڈا) شامل ہیں۔
کھلاڑیوں میں گول کیپرز، عبداللہ اشتیاق خان(ماڑی انرجیز)، منیب الرحمن (ZTBL) ، عمیر علی (واپڈا) ، محمد محسن(ماڑی انرجیز)، وقار(واپڈا)، فیضان جنجوعہ (کسٹم)،
ڈیپ ڈیفنڈرز: محمد سفیان خان (ماڑی انرجیز)، محمد عبداللہ (ماڑی انرجیز)، حماد الدین انجم(واپڈا)، عبدالمنان(ایئر فورس)، عماد شکیل بٹ(نیشنل بینک)، رضوان علی( ایئر فورس)، فیضان نیشنل بینک)، تعظیم الحسن (واپڈا)،
مڈفیلڈرز: معین شکیل(واپڈا)، زکریا حیات(نیوی)، غضنفر علی (کسٹم)، محب اللہ (واپڈا)، عمر مصطفی (ماڑی انرجیز)، محمد سلمان رزاق(واپڈا)،محمد ارسلان(آرمی)،ندیم خان (ماڑی انرجیز)،
اسٹرائیکرز: عبدالحنان شاہد(واپڈا)، عبد الرحمن (ایئر فورس)، افراز(ماڑی انرجیز)، اویس ارشد(ماڑی انرجیز)، محسن خان(ایئر فورس)، نوہیز زاہد ملک(نیشنل بینک)، رانا وحید(واپڈا)، ابوزر (کسٹم)، رانا محمد ولید(نیوی)، سیف اللہ(نیوی)، بشارت علی(نیوی) شامل ہیں۔