Games

جی ٹی اے 6 گیم کے دوسرے ٹریلر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

جی ٹی اے 6 گیم کے دوسرے ٹریلر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

ویب ڈیسک: معروف ویڈیو گیم ساز کمپنی راک اسٹار گیمز نے آخرکار اپنی مشہور زمانہ سیریز ’’گرینڈ تھیفٹ آٹو‘‘ کے نئے ایڈیشن "جی ٹی اے 6” کا دوسرا ٹریلر جاری کر دیا ہے، جس نے شائقین کو ایک بار پھر دیوانہ بنا دیا ہے۔

نئے ٹریلر میں شاندار گرافکس، دلکش لوکیشنز، اور ایکشن سے بھرپور مناظر کو دکھایا گیا ہے، اس بار گیم کی کہانی دو مرکزی کرداروں کے گرد گھومتی ہے، جن میں ایک خاتون کردار بھی شامل ہے جو جی ٹی اے سیریز کی تاریخ میں ایک نیا قدم ہے۔

ٹریلر میں فکشنل ریاست "وائس سٹی” کو جدید طرز میں پیش کیا گیا ہے، جو 1980ء کی دہائی میں مقبول ہونے والے جی ٹی اے وائس سٹی کا جدید روپ ہے۔

شائقین نہ صرف اعلیٰ کوالٹی گرافکس بلکہ ایک مضبوط کہانی، تیز رفتار گاڑیاں، اور جرائم کی دنیا سے جڑی دلچسپ جزئیات کو دیکھ کر بے حد پرجوش ہیں۔

راک اسٹار گیمز نے اگرچہ اب تک حتمی ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا، لیکن اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ جی ٹی اے 6 سال 2025 کے آخر میں پلیٹ فارمز پر دستیاب ہوگا۔

مداح سوشل میڈیا پر ٹریلر کو زبردست پذیرائی دے رہے ہیں، اور یوٹیوب پر جاری ہونے کے چند گھنٹوں میں ہی ویڈیو لاکھوں ویوز حاصل کر چکی ہے۔

یاد رہے کہ پہلا ٹریلر دسمبر 2023 میں جاری کیا گیا تھا، جس نے یوٹیوب پر ریکارڈ توڑ ویوز حاصل کیے اور گیمنگ کمیونٹی میں زبردست جوش و خروش پیدا کیا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!