پی ایس ایل x : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 109 رنز سے ہرا دیا
پی ایس ایل x : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 109 رنز سے ہرا دیا
پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے 26 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 109 رنز کے بڑے مارجن سے ہرا دیا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے
میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔
حسن نواز اور رائلی روسوو کی سنچریوں کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل تاریخ کا سب سے بڑا اسکور 262 رنز بنا ڈالا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولرز کے چھکے چھڑا دیئے اور مقررہ اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 263 رنز بنائے۔
حسن نواز نے 100 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جب کہ رائلی روسوو 104 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
بڑے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنرز محمد عامر کا شکار بنے، صاحب زادہ فرحان ایک جب کہ مائرز صفر رن پر پویلین لوٹ گئے۔
اوپنرز کے جلد پویلین لوٹنےکے بعد اسلام آباد کے بیٹرز ریت کی دیوار ثابت ہوئے، سوائے عماد وسیم اور ڈوارئس کے کوئی بھی بیٹرز گلیڈی ایٹرز کے بولرز کے سامنے مذاحمت نہیں دکھا سکا۔
عماد 56 اور ڈوارئس 31 رنز بنا کر نمایاں رہے، اسلام آباد تمام کھلاڑی 154 رنز پر آوٹ ہو گئے۔ کوئٹہ کے عامر نے تین، جب کہ وسیم اور ابرار نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
اس میچ کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 13 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے۔کراچی کنگز 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور اسلام آباد 10 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلا گیا ہے۔لاہور قلندرز کے 9 اور پشاور زلمی کے 8 پوائنٹس ہیں
قبل ازیں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ سے قبل بھارتی حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
اس موقع پر تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جس کے بعد سٹیڈیم میں پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سعود شکیل (کپتان)، ابرار احمد، حسن نواز، محمد عامر، مارک چیپمن، رائلی روسو، کوشل مینڈس (وکٹ کیپر)، محمد وسیم، فہیم اشرف، خرم شہزاد اور فن ایلن
اسلام آباد یونائیٹڈ: سلمان علی آغا (کپتان)، کائل مائرز، صاحبزادہ فرحان، حیدر علی، اعظم خان (وکٹ کیپر)، محمد نواز، جیسن ہولڈر، بین ڈوارشوئس، عماد وسیم، محمد شہزاد اور نسیم شاہ