PSL2025
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سپنر عثمان طارق کا باؤلنگ ایکشن کلیئر
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سپنر عثمان طارق کے باؤلنگ ایکشن کو کلیئر قرار دے دیا گیا۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 میں 13 اپریل کو لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سپنر عثمان طارق کا باؤلنگ ایکشن رپورٹ کیا گیا تھا۔
بعدازاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی انتظامیہ نے پی سی بی سے لاہور میں قائم بائیو مکینک لیب میں عثمان طارق کے ایکشن کا تجزیہ کرنے کی درخواست کی جس کو بعد میں قانونی قرار دے دیا گیا۔