کرکٹ

بھارت کا پنڈی اسٹیڈیم کو نشانہ بنانا خطرناک اقدام تھا، محسن نقوی

بھارت کا پنڈی اسٹیڈیم کو نشانہ بنانا خطرناک اقدام تھا، چیئرمین پی سی بی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کو ممکنہ بھارتی حملے کا ہدف بنانے کو ایک سنگین اور خطرناک اقدام قراردیا ہے۔

پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارت کا اصل مقصد ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 10 کو متاثرکرنا تھا تاکہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کا ماحول غیرمستحکم ہو۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی کا ہمیشہ مؤقف رہا ہے کہ سیاست اور کھیل کو الگ رکھا جانا چاہیے مگر بدقسمتی سے بھارت اس اصول کو نظراندازکررہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صورتحال کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے پی ایس ایل کے باقی 8 میچز متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی پرعزم ہے کہ لیگ کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا جائے گا اور شائقین کو اعلیٰ معیار کی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!