PSL2025

پاک بھارت کشیدگی کے باعث پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز دبئی منتقل

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) 10 کو دبئی منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے بقیہ میچز متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایونٹ کے بقیہ 8 میچز دبئی میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پی ایس ایل 10 کا کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ ری شیڈول کردیا گیا ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر میچ ری شیڈول کیا جبکہ نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

پی سی بی نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ پی ایس ایل 10 کو دبئی منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور 6 دن کے بعد دوبارہ پی ایس ایل 10 دبئی میں شروع ہوگا۔

کرکٹ بورڈ کا مزید کہنا تھا کہ تمام ٹیموں کے غیر ملکی کھلاڑی خصوصی پرواز کے ذریعے آج شام دبئی روانہ ہوجائیں گے

اور غیر ملکی کھلاڑیوں کے تحفظ کے پیش نظر ہی ایونٹ کو دبئی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، انتظامات کے بعد شیڈول کا حتمی اعلان کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز بمقابلہ پشاور زلمی، لاہور قلندرز بمقابلہ پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز اور ملتان سلطان بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچز دوبارہ ری شیڈول ہوں گے۔

اس کے علاوہ کوالیفائز، ایلیمنیٹر 1، ایلیمیٹر 2 اور فائنل کے میچز بھی دوبارہ ری شیڈول ہوں گے۔ پی سی بی کی جانب سے میچز کے نئے شیڈول کی تفصیلات اور مقامات جلد ہی جاری کی جائیں

واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان جمعرات کو ہونے والا میچ ملتوی کردیا گیا تھا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!