کرکٹ

آسٹریلیا کے شان ٹیٹ بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولنگ کوچ مقرر

آسٹریلیا کے شان ٹیٹ بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولنگ کوچ مقرر

ویب ڈیسک ; بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے سابق فاسٹ باؤلر شان ٹیٹ کو بنگلہ دیشی قومی ٹیم کا پیس بولنگ کوچ مقرر کیا ہے، 42 سالہ سابق آسٹریلوی کرکٹر اس ماہ کے آخر میں بنگلہ دیشی ٹیم کو جوائن کریں گے۔

شان ٹیٹ اس سے قبل پاکستان، ویسٹ انڈیز اور افغانستان کی قومی ٹیموں کے بولنگ کوچ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، تاہم انہوں نے نومبر 2027 تک کی میعاد کی شرط کے ساتھ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ساتھ معاہدے پر اتفاق کیا ہے۔

شان ٹیٹ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل)، بگ بیش لیگ (بی بی ایل)، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)، لنکن پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) اور انگلش کاؤنٹی کرکٹ سمیت دنیا بھر کی مختلف اعلیٰ سطحی لیگوں اور مقابلوں میں کوچنگ کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔

وہ حالیہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ سیزن میں چٹاگانگ کنگز کے ہیڈ کوچ تھے اور 2012-13 ایڈیشن کے دوران اسی ٹیم کے لیے کھیل بھی چکے ہیں۔

بین الاقوامی کرکٹ کی تاریخ کے تیز ترین بولرزمیں شمار کیے جانیوالے شان ٹیٹ 2007 میں آسٹریلیا کے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والے اسکواڈ کا حصہ تھے، انہوں نے تمام فارمیٹس کے 59 میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔

اپنی تقرری پر تبصرہ کرتے ہوئے شان ٹیٹ کا کہنا تھا کہ اس وقت بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے ساتھ شامل ہونے کا اچھا وقت ہے، جسے آپ چاہیں تو تھوڑا سا نیا دور بھی کہہ سکتے ہیں، حال ہی میں اس کے بارے میں کئی بار بات کی گئی ہے۔

’تیز گیند بولرزکے ساتھ نوجوان ٹیلنٹ جو کہ بہت اچھا ہے، یہ بین الاقوامی کرکٹ ہے، کوئی ترقی کرتی ہوئی ٹیم نہیں، اور ہر کوئی توقع کرتا ہے کہ ٹیلنٹ نتیجہ خیز ثابت ہوگا، جس میں سب سے زیادہ توجہ بولنگ گروپ پر ہے جو ٹیم کی فتح کے لیے بہت اہم ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!