چیئرمین پی سی بی کا پی ایس ایل 10 کے حوالے سے اہم بیان سامنے آگیا
ویب ڈیسک ; چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے حوالے سے اہم بیان سامنے آگیا۔
لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے آج شام تک فیصلہ ہو جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اب بھارت کوئی بھی ایڈونچر کرنے سے پہلے 100 بار سوچے گا، پاکستان نے ہر محاذ پر بھارت کو بری طرح شکست دی، پاکستان کا کسی دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف دہشتگردی کا ڈرامہ رچایا، بھارت سے کامیابی شہیدوں کے خون کی بدولت ملی، آنے والے دنوں میں ڈیجیٹل یا سائبر پروپیگنڈا کرنے والوں کے بارے میں ایکشن واضح ہو جائے گا۔
دوسری جانب ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے لیے 16 سے 18 مئی کی تاریخیں زیر غور ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز پاکستان میں ہی ہوں گے، پی سی بی نے فرنچائزز کو آگاہ کردیا۔