دوسرا آل ملتان شعیب بلوچ میموریل فٹبال ٹورنامنٹ ڈوگر فٹ بال کلب نے جیت لیا
نوجوانوں کے لیے کھیلوں کے پروگرام مرتب دے رہے ہیں ; جاوید انصاری
دوسرا آل ملتان شعیب بلوچ میموریل فٹبال ٹور نامنٹ ڈوگر فٹ بال کلب نے جیت لیا وحدت کالونی فٹبال گراونڈ میں وحدت فٹبال کلب کے زیر اہتمام اور ڈسڑکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے تعاون سے جاری شعیب بلوچ میموریل فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل ڈوگر فٹبال کلب اور قاسم بیلہ فٹبال کلب کے مابین کھیلا گیا
جو کہ ڈوگر فٹبال کلب نے صفر کے مقابلے میں ایک گول۔سے جیت لیا فائنل میچ کا واحد گول ڈوگر فٹبال کلب کے علی نے 54ویں منٹ میں کیا جبکہ عدنان حیدر نیشنل ریفری پاکستان فٹبال فیڈریشن نے سپروائز کیا
اس سے قبل پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ریلی نکالی گئی مہمان خصوصی سابق معاون وزیر اعلی پنجاب حاجی جاوید اختر انصاری سابق نائب ناظم نعیم اختر بلو ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان عدنان نعیم تھے
عدنان نعیم نے کہا کہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان نے ہمیشہ صحت مندانہ سرگرمیوں کا انعقاد میں تعاون کیا ہے تاکہ نوجوان نسل کو بہترین کھیل کی سہولیات میسر آسکیں نعیم اختر بلو نے کہاکہ شعیب بلوچ مرحوم کی یاد میں وحدت فٹبال کلب کافی عرصہ سے علاقہ کے نوجوانوں کے لیے
اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کرتی آرہی ہے جس میں ملتان بھر سے فٹبال کے بہترین کھلاڑی اپنے کھیل سے شائقین کو محظوظ کرتے ہیں
جاوید اختر انصاری نے کہاکہ پنجاب حکومت کا مشن ہے کہ گراونڈ آباد کرکے ہسپتالوں کو ویران کرنا ہے کھیلتا پنجاب جیسے ایونٹس کا انعقاد اس کا منہ بولتا ثبوت ہے
اسی لیے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بہترین سہولیات کے ساتھ کھیلوں کے مختلف مقابلہ جات مرتب دیے جارہے ہیں تاکہ ہم پاکستان میں موجود ٹیلنٹ کو دنیا بھر میں اجاگر کرسکیں آخر میں کھلاڑیوں اور آفیشلزمیں انعامات تقسیم کیے گئے