PSL2025

’ٹیمیں 6، خوف 0‘، پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کا حتمی شیڈول جاری

ایچ بی ایل پی ایس ایل 17 سے25 مئی تک ہوگی

’ٹیمیں 6، خوف 0‘، پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کا حتمی شیڈول جاری

ایچ بی ایل پی ایس ایل 17 سے25 مئی تک ہوگی

لاہور 13 مئی۔ انڈیا اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے باعث معطل ہونے والی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا دوبارہ سے آغاز ہونے جا رہا ہے۔

منگل کے روز چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اعلان کیا کہ پی ایس ایل 10 کے بقیہ آٹھ میچز 17 مئی سے شروع ہوں گے جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 25 مئی کو ہوگا۔

محسن نقوی نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’پی ایس ایل وہیں سے شروع ہو رہا ہے جہاں اسے چھوڑا گیا تھا۔ چھ ٹیمیں اور خوف صفر‘۔

محسن نقوی نے چھ اور صفر کے ہندسوں کا ذکر کرتے ہوئے پاکستان ایئر فورس کے وائس مارشل اورنگزیب احمد کے بیان کی عکاسی کی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پاک فضائیہ 6 اور انڈین فضائیہ صفر۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کا نیا شیڈول جاری کردیا۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے بقیہ آٹھ میچز 17سے25 مئی تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں لیگ کے آخری چار میچز کھیلے جائیں گے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور پلے آف مرحلے کی میزبانی کرے گا جس میں فائنل بھی شامل ہے۔

نئے شیڈول کے تحت 17 مئی کو راولپنڈی میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔

18 مئی کو راولپنڈی میں ڈبل ہیڈر میں پہلا میچ ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ ہوگا ۔ اسی روز لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔

19 مئی کو راولپنڈی میں آخری لیگ میچ اسلام آباد یونائٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

21 مئی کو لاہور میں پہلا کوالیفائر کھیلا جائے گا۔ 22مئی کو ایلیمنیٹرون ہوگا۔ 23 مئی کو کوالفائر ٹو ہوگا۔

25 مئی کو ایچ بی ایل پی ایس ایل کا فائنل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

لیگ کا واحد دوپہر کا میچ تین بجے اور اس روز ڈبل ہیڈر میچ آٹھ بجے ہوگا۔ رات کے دیگر میچز ساڑھے سات بجے شروع ہونگے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!