کرکٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈکوچ کا اعلان ہوگیا

قومی ٹیم کے نئے ہیڈکوچ کا اعلان ہوگیا

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کے نام کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بتایا کہ انہیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے

کہ نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر اور معروف کوچ مائیک ہیسن 26 مئی سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال (ون ڈے اور ٹی20) ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

محسن نقوی کے مطابق اس عہدے کے لیے موصول ہونے والی متعدد درخواستوں کا جائزہ لینے کے بعد مائیک ہیسن کو اس منصب کے لیے منتخب کیا گیا۔

اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے موجودہ کوچ مائیک ہیسن پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے اختتام پر قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر کیے جائیں گے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!