PSL2025
پی ایس ایل سیزن 10 کے شاندار اور کامیاب انعقاد پر محسن نقوی کو مبارکباد
پاکستان اسپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کی چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کو مبارکباد
اسلام آباد(نوازگوھر) پاکستان اسپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کے صدر محمد اقبال ہارپر،سیکرٹری جنرل محمد بابر، سیکرٹری اطلاعات محمد قیصر چوہان، ایگزیکٹو ممبرز عمران شیخ(لاہور)،
اور تمام ممبران نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں پی ایس ایل سیزن 10 کے شاندار اور کامیاب انعقاد پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کو مبارکباد دی ہے،
پی ایس ایل کا بھرپور انعقاد چییرمین پی سی بی ، پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیراور ان کی پوری ٹیم، اور پاک آرمی،رینجرز،پولیس اور انتظامیہ کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔ شائقین کرکٹ نے پی ایس ایل کے میچز کو خوب انجواے کیا