حیدرآباد میں 15روزہ ایتھلیٹکس و فٹنس سمر کوچنگ کیمپ لگایا جائیگا
معروف کوالیفائیڈ کوچز تربیت فراہم کریں گے،نوجوان جلد رجسٹریشن کروائیں:فواد شیخ
حیدرآباد میں 15روزہ ایتھلیٹکس و فٹنس سمر کوچنگ کیمپ لگایا جائیگا
معروف کوالیفائیڈ کوچز تربیت فراہم کریں گے،نوجوان جلد رجسٹریشن کروائیں:فواد شیخ
کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام میں 15روزہ ایتھلیٹکس و فٹنس سمر کوچنگ کیمپ 15جون سے لگایا جائیگا جس میں معروف کوچز کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے،
اسکولز،کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبا وطالبات کیمپ میں شرکت کر سکتے ہیں،یہ بات حیدرآباد ڈویژن ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے چیئر مین فواد شیخ نے گزشتہ رو ز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں کہی،
اجلاس میں ایسوسی ایشن کے وائس چیئر مین اشعر عباسی،مختیار بھٹی، صدر ایس ایم ندیم،سیکریٹری آصف رشید آرائیں اور دیگر بھی موجود تھے۔جو کوچز تربیتی کیمپ میں خدمات انجام دیں گے
ان میں سابق انٹر نیشنل اور نیشنل ایتھلیٹ خالدہ ناز،رضوانہ وسیم،ریحانہ بھٹی،صنم بلوچ کے علاوہ مینز کوچز میں ایس ایم ندیم،محمد ہارو ن،شعیب رضوی،غلام مصطفی اور عمران شیخ شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس تربیتی کیمپ کا مقصد حیدرآباد ڈویژن کے نو عمر کھلاڑیوں کو ایتھلیٹکس اور جسمانی فٹنس کے جدید تقاضوں سے روشنا س کروانا ہے اور ہمیں امید ہے کہ نئے آنے والے نوجوان کھلاڑی اس کیمپ سے بہت کچھ سیکھیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ 30جون تک جاری رہنے والے تربیتی کیمپ میں بین الاقوامی لیول کے کوالیفائڈ اور تجربہ کار کوچز خدمات انجام دیں گے
جو شریک طلبا و طالبات کو ایتھلیٹکس اور فٹنس کے ابتدائی اسرار روموز سے آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ دوڑ،لانگ جمپ،شارٹ پٹ،ہائی جمپ،ریلے ریس،جسمانی نشونما اور دیگر ایونٹس کی عملی اور نظریاتی تربیت بھی دیں گے۔
کیمپ میں شرکا کو نا صرف ایتھلیٹکس کی تیکنیکی بنیادوں پرابتدائی تربیت دی جائے گی بلکہ ان کی مجموعی جسمانی فٹنس،ڈسپلن،ٹیم ورک،کھیلوں او ر اخلاقیات پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔
شرکت کے خواہشمند طلبا وطالبات سے کہا گیا ہے کہ وہ جلد رجسٹریشن کروالیں کیونکہ تربیتی کیمپ میں محدود نشستیں رکھی گئی ہیں۔