پہلی لاہور ڈسٹرکٹ شن بوکو کراٹے چیمپئین شپ کامیابی سے اختتام پزیر
شیہان اختر علی نے افتتاح کیا، TCI کے ڈائریکٹر باسط اظہر فائنلز کے مہمان خصوصی تھے
پہلی لاہور ڈسٹرکٹ شن بوکو کراٹے چیمپئین شپ کامیابی سے اختتام پزیر
شیہان اختر علی نے افتتاح کیا، TCI کے ڈائریکٹر باسط اظہر فائنلز کے مہمان خصوصی تھے
لاہور ; شن بوکو شوتوکان کراٹے انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام اوریونائیٹڈ انڈسٹریزکےاشتراک سے "پہلی لاہور ڈسٹرکٹ شن بوکو کراٹے چیمپئین شپ” شیخ زاید اسلامک سینٹر، پنجاب یونیورسٹی لاہور میں شاندار اندازسے اختتام پزیر ہوگئی۔
شن بوکو ایسوسی ایشن آف کراٹے ڈو پاکستان کی زیر نگرانی ہونے والی اس چیمپئین شپ میں لاہور ڈسٹرکٹ کے چار کلبز کے 80 سے زائد گرلز و بوائز کھلاڑیوں نے مختلف ویٹ کیٹیگری میں شرکت کی۔
مزکورہ چیمپئین شپ کے چیف آرگنائزر شن بوکو ایسوسی ایشن پنجاب کےسیکریٹری اورشن بوکو شوتوکان کراٹے انسٹیٹیوٹ لاہور کے چیف انسٹرکٹر سینسی عبدالرحمن تھے
جبکہ پنجاب ایسوسی ایشن کے صدر شیہان اختر علی شیرازی نے سرخ فیتہ کاٹ کر چیمپئین شپ کا باقائدہ افتتاح کیا۔
اس موقعے پر شن بوکو پاکستان کے صدر و چیف انسٹرکٹر شیہان شہزاد احمد سمیت کراٹے کے سینئر ماسٹرز شیہان بشیر بٹ، شیہان عنایت اللہ، شیہان حسن رضا نقوی، سینسی عقیل احمد جمیل، سینسی محمد عامر اور دیگر بھی موجود تھے۔
کراٹے کے مقابلوں میں انفرادی کاتا، ٹیم کاتا اور کومیتے کے ایونٹس شامل تھے جن میں گرلز و بوائز کھلاڑیوں نے اپنی بہترین صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔
چیمپئین شپ کے فائنل نتائج کے مطابق بوائز کےانفرادی کاتا (جونیئر کیٹیگری) میں ارباز نے گولڈ، طہٰ عثمان نے سلور جبکہ عبداللہ عمر اور عون نے برونز میڈل حاصل کیا۔
انفرادی کاتا (سینیئر کیٹیگری) میں عبدالوہاب نے گولڈ، حیدر علی نے سلور جبکہ حسن علی اور ایم موسیٰ خان نے برونز میڈل حاصل کیا۔ ٹیم کاتا ایونٹ میں ارمان، ارباز اور معیز نے گولڈ، عون، رحمان بن مہتاب اور انس نے سلور جبکہ طحہٰ عثمان، سرمد علی اور حاشر عثمان نے برونز میڈل حاصل کیا۔
گرلز کے انفرادی کاتا ایونٹ میں حریسہ نے گولڈ، علیشہ بابر نے سلور جبکہ فاطمہ ھاشمی اور مدیحہ نے برونز میڈل حاصل کیا۔ گرلز کے ٹیم کاتا ایونٹ میں حریرہ، اجوہ اور عسوہ نے گولڈ، خدیجہ ھاشمی، عائشہ علی اور فاطمہ ھاشمی نے سلور جبکہ مصباح، فریز اور فاطمہ نے برونز میڈل حاصل کیا۔
بوائز کے 20 کلوگرام کومیتے (فائٹ) مقابلوں میں عبدالرحمن نے گولڈ، روحیل نے سلور جبکہ عبداللہ اور عون نے برونز میڈل حاصل کیا۔ 25 کلوگرام میں حیدر علی نے گولڈ، ابراہیم باسط نے سلور جبکہ جون اور سرمد نے برونز میڈل حاصل کیا۔
30 کلوگرام میں عبداللہ نے گولڈ، حاشر عثمان نے سلور جبکہ امان نے برونز میڈل حاصل کیا۔ 35 کلوگرام میں عبدالرحمن مہتاب نے گولڈ، ارباز نے سلور جبکہ حسن علی نے برونز میڈل حاصل کیا۔
50 کلوگرام میں ریحان ارشد نے گولڈ، عثمان حمید نے سلور جبکہ طحٰہ عثمان نے برونز میڈل حاصل کیا۔ 60 کلوگرام میں فصیح نے گولڈ اور نعمان اعجاز نے سلور میڈل حاصل کیا۔
70 کلو گرام میں علی میر نے گولڈ، محمد موسیٰ نے سلور اور عثمان نے برونز میڈل حاصل کیا۔ 75 کلوگرام میں روحان نے گولڈ، حسنین عامر نے سلور جبکہ موحد تنویر نے برونز میڈل حاصل کیا۔
گرلز کے کومیتے (فائٹ) ایونٹ 30 کلوگرام میں مدا نے گولڈ جبکہ ردا نے سلور میڈل حاصل کیا۔ 35 کلوگرام میں رامین نے گولڈ اور ابرش نے سلور میڈل حاصل کیا۔
40 کلوگرام میں علشبہ بابر نے گولڈ، فاطمہ نے سلور جبکہ حریرہ نے برونز میڈل حاصل کیا۔ تنویر کاٹن انڈسٹری کے ڈائریکٹر باسط اظہر فائنل تقریب کے مہمان خصوصی تھے
جنہوں نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ شکیل شوتوکان کراٹے سینٹر کی ٹیم نے پوائنٹ ٹیبل پر زیادہ پوائنٹس حاصل کرکے پہلی لاہور ڈسٹرکٹ شن بوکو کراٹے چیمپئین شپ کی ونر ٹرافی حاصل کی
جبکہ الٹیمیٹ مارشل آرٹس فٹنس کی ٹیم نے دوسری اور شن بوکو شوتوکان کراٹے انسٹی ٹیوٹ کی ٹیم نے تیسری پوزیشن کی ٹرافی حاصل کی۔