آئی سی سی نے کس طرح کے کیچز پکڑنے پر پابندی عائد کی؟
آئی سی سی نے کس طرح کے کیچز پکڑنے پر پابندی عائد کی؟
ویب ڈیسک ; انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے “بنی ہاپ” طرز کے باؤنڈری کیچز کو غیر قانونی قرار دینے کے لیے ایک نیا اصول متعارف کرانے کی تیاری کر لی ہے، جو میریلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کی جانب سے حالیہ تبدیلیوں کے بعد سامنے آیا ہے۔
یہ نیا ضابطہ رواں ماہ کے آخر تک آئی سی سی کی پلیئنگ کنڈیشنز کا حصہ بن جائے گا، جبکہ اکتوبر 2026 میں اسے باضابطہ طور پر ایم سی سی کے قوانین میں شامل کیا جائے گا۔
نئے اصول کے مطابق، اب کوئی فیلڈر اگر باؤنڈری سے باہر ہوا میں موجود ہو تو صرف ایک بار گیند کو چھو سکتا ہے، لیکن اس کے بعد اسے لازمی طور پر دوبارہ میدان کے اندر آ کر کیچ مکمل کرنا ہوگا۔ اس کا مقصد کھیل کو زیادہ شفاف اور منصفانہ بنانا ہے۔
ایم سی سی کی جانب سے یہ ترمیم بگ بیش لیگ (BBL) کے دوران پیش آئے متنازع واقعات کے بعد کی گئی ہے، جن میں سب سے نمایاں برسبین ہیٹ کے مائیکل نیسر کا وہ کیچ تھا
جو انہوں نے سڈنی سکسرز کے جارڈن سلک کو آؤٹ کرنے کے لیے لیا۔ اس واقعے میں نیسر نے باؤنڈری کے قریب گیند کو پکڑا، پھر باؤنڈری لائن پار کرنے کے بعد گیند کو ہوا میں اچھال کر واپس میدان کے اندر آ کر دوبارہ کیچ مکمل کیا، جس پر خاصی بحث ہوئی۔
نیا اصول ایسے کیچز کو روکنے اور کھیل میں وضاحت لانے کے لیے متعارف کروایا جا رہا ہے۔