اعجاز الرحمن پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئے
اعجاز الرحمن اور لیفٹننٹ کرنل ریٹائرڈ کامران خالد جنجوعہ پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے بلا مقابلہ بالترتیب صدر اور سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے۔
اسلام آباد (نوازگوھر) اعجاز الرحمن اورلیفٹننٹ کرنل ریٹائرڈ کامران خالد جنجوعہ پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے بلا مقابلہ بالترتیب صدر اور سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے تمام عہدیداران بلامقابلہ کامیاب ہوگئے، پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے تمام عہدیداران بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں،
کیونکہ ان کے خلاف کوئی کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے گئے۔ الیکشن کمیشن نے ان کی بلا مقابلہ کامیابی کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان سپورٹس بورڈ کی زیر نگرانی منعقد ہونے والے انتخابات اور پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن میں اعجازالرحمٰن کو صدر، جبکہ علیم آغا اور آصف اورکزئی کو سینئر نائب صدور، محبوب الرحمن اور محمد محسن منتخب ہوگئے ہیں۔
دیگر عہدیداروں میں لیفٹننٹ کرنل ریٹائرڈ کامران خالد جنجوعہ کو سیکرٹری جنرل، محمد حسین چھٹہ، رومیش علی اور شبیر لشکر والا کو جوائنٹ سیکرٹریز، شبیر حسین اور رانا شہزاد اختر کو شوشل سیکرٹریز اور نور العین لیڈی سیکرٹری بلا مقابلہ منتخب ہوگئیں ہیں
الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ انتخابی عمل مکمل شفافیت کے ساتھ، فیڈریشن کے آئین، متعلقہ قواعد و ضوابط اور نیشنل اسپورٹس پالیسی 2005 کے مطابق انجام دیا جا رہا ہے۔