19 سال بعد عمران خان کرکٹ سٹیڈیم پشاور کی رونقیں بحال
پہلے نمائشی میچ میں خیبرپختونخوا پینتھرز نے کے پی زلمی کو چالیس رنز سے شکست دیدی
19 سال بعد عمران خان کرکٹ سٹیڈیم پشاور کی رونقیں بحال
پہلے نمائشی میچ میں خیبرپختونخوا پینتھرز نے کے پی زلمی کو چالیس رنز سے شکست دیدی
پشاور( سپورٹس لنک رپورٹ) عمران خان کرکٹ سٹیڈیم پشاور کے رونقیں بحال خیبرپختونخوا کے بہترین کھلاڑیوں کے مابین پہلا نمائشی میچ کھیلا گیا جس میں خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی اور قومی کرکٹرز نے شرکت کی
افتتاحی میچ کے پی زلمی اور کے پی پینتھرز کے مابین کھیلا گیا،کے پی زلمی کی قیادت ٹیسٹ کرکٹر ساجد خان جبکہ کے پی پینتھرز کی قیادت صاحبزادہ فرحان کر رہے تھے پہلے نمائشی میچ میں کے پی پینتھرز کی ٹیم نے 40 رنز سے فتح حاصل کر لی
میچ کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبرپختونخوا تاشفین حیدر تھے ان کے ہمراہ ڈائریکٹرآپریشن جمشید بلوچ، ڈائریکٹر عمران خان کرکٹ سٹیڈیم سلیم رضا،ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ نعمت اﷲ،
پشاور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اصغر خان،روز امین خان،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکاﺅنٹس شاہ فیصل، ڈپٹی ڈائریکٹر سید جعفر شاہ،سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھے
میچ دیکھنے کے لئے کثیر تعداد میں تماشائی موجود تھے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس تاشفین حیدر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور صوبائی وزیر کھیل سید فخر جہاں کی خصوصی ہدایت پر نمائشی میچ کا انعقاد کیاگیا
جس کا مقصد عمران خان کرکٹ سٹیڈیم کی رونقیں دوبارہ بحال کرنا ہے آج سے عمران خان کرکٹ سٹیڈیم انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ کے لئے دستیاب ہے تاہم اسی مہینے لائٹس بھی نصب کئے جائیں گے
جس کے بعد نائٹ میچ کی سہولت بھی ہوگی ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ پی ایس ایل 11 کے میچز سمیت انٹرنیشنل میچز کا انعقاد کیا جائے
تاکہ خیبرپختونخوا کے شائقین کرکٹ کافی عرصہ بعد انٹرنیشنل میچز سے محضوظ ہو سکیں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سٹیڈیم میں سرگرمیاں بحال رکھنے اور شائقین کرکٹ کے لئے صوبے کی سطع پر کرکٹ لیگز منعقد ہوں گے،
گزشتہ روز کھیلے گئے نمائشی میچ کے نتائج کے مطابق کے پی پینتھرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے
جس میں عامر برقی کی 95رنزاور فاروق کی 41 رنز کی شاندار بیٹنگ شامل تھی کے پی زلمی کی جانب سے ایم عرفان نے 3 جبکہ ارشد اقبال نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا،جواب میں کے پی زلمی کی پوری ٹیم 158پر آوٹ ہوگئی
جس میں فضل الرحمان 48 رنز کیساتھ نمایا بیٹر رہے جبکہ پینتھرز کی جانب سے اعظم خان نے 4 اور ثمین گل نے دو کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا،عامر برقی مین آف دی میچ قرار ہائے۔مہمان خصوصی ڈی جی سپورٹس نے اِنعامات تقسیم کئے۔