ازڈن ٹینس چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب آج منعقد ہوگی
کھلاڑیوں میں 2 لاکھ روپے کے انعامات تقسیم کیے جائینگے۔
ازڈن ٹینس چیمپیئنشپ کی اختتامی تقریب آج منعقد ہوگی
کھلاڑیوں میں 2 لاکھ روپے کے انعامات تقسیم کیے جائینگے۔
کراچی(اسپورٹس رپورٹر- ریحان اکرم) کراچی ٹینس ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام جاری سات روزہ آئی ایس ڈی آئی این ٹینس چیمپئن شپ آج اپنے اختتام کو پہنچ رہی ہے۔
یہ شاندار ایونٹ گزشتہ ایک ہفتے سے ڈی اے کریک کلب کے سنتھیٹک کورٹس پر جاری تھا، جس میں مختلف عمر کے کھلاڑیوں کے درمیان مقابلے منعقد کیے گئے۔ چیمپئن شپ میں لڑکوں اور لڑکیوں کے سنگلز مقابلوں کے ساتھ ساتھ سینئر مرد و خواتین کیٹیگریز بھی شامل تھیں۔
منگل کے روز سیمی فائنل راؤنڈز میں شاندار کھیل دیکھنے میں آیا۔ مردوں کے سنگلز کوارٹر فائنلز میں راحب فیصل نے دانش نصیر کو 1-8 سے شکست دی جبکہ تیمور انصاری نے کاشان طارق کو سخت مقابلے کے بعد 4-6، 3-4 سے ہرایا۔
انڈر 17 جونیئر کیٹیگری میں تیمور انصاری نے لاریب شمسی کو 3-8 سے زیر کیا، جبکہ سیمی فائنل میں راحب فیصل نے جنید مہر کو 3-8 سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔
انڈر 13 کیٹیگری میں میر بھگت نے کوارٹر فائنل میں نور احمد کو 2-4، 0-4 اور سیمی فائنل میں مجید بچانی کو 2-4، 1-4 سے شکست دی، جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں سید عبداللہ نے سید سفیان کو 2-4، 1-4 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔
انڈر 17 گرلز سنگلز میں بھی یکطرفہ مقابلے دیکھنے کو ملے، جہاں ایشل آصف نے تحریم یوسف کو بآسانی وائٹ واش کرکے0-8 شکست دی اور ڈالیہ اشرف نے سکینہ کو بھی 0-8 سے شکست دی۔ لیڈیز سنگلز سیمی فائنل میں ایشل آصف نے کشف کوبا آسانی سے 0-8 سے ہرایا۔
ٹورنامنٹ کے تمام مقابلے ڈی اے کریک کلب میں کھیلے گئے، جہاں نوجوان اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ آج اس ایونٹ کی اختتامی تقریب منعقد ہوگی،
جس میں فائنل مقابلے بھی ہوں گے اور فاتح کھلاڑیوں میں شام پانچ بچے انعامات تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوگی۔ یہ چیمپئن شپ کراچی کے ٹینس منظرنامے میں ایک مثبت اور باوقار اضافہ ثابت ہوئی، جس سے نئی ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے میں مدد ملی۔