سکواش

ایشین ڈبلز اسکواش: کوریا کو ہراکر پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

ایشین ڈبلز اسکواش: کوریا کو ہراکر پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اسکواش کی دنیا میں اپنا مقام دوبارہ چھیننے کے سفر پر گامزن پاکستان نے ایشین ڈبلز اسکواش چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا کر ایک اور شاندار کامیابی اپنے نام کرلی۔

ملائیشیا کے شہر کوچینگ میں جاری اس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں ناصر اقبال اور نور زمان پر مشتمل پاکستان کی جوڑی نے کوریا کے جیانگ من ریو اور جائیجن یو کو سخت مقابلے کے بعد 2-1 سے شکست دے دی۔

اس جیت کے بعد پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جہاں کل اس کا سامنا میزبان ملائیشیا سے ہوگا۔

پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنا پہلا گیم 11-3 سے جیتا جبکہ دوسرے میں کوریا 11-5 نے کامیابی حاصل کرلی۔ تاہم تیسرا اور فیصلہ کن گیم پاکستان کے نام رہا جس نے کورئین ٹیم کو 11-4 سے ہرادیا۔ قبل ازیں گروپ کے آخری میچ میں پاکستان نے چائنیز تائپے کو شکست دی تھی۔

سیمی فائنل میں ملائیشیا کے خلاف میچ ایک کڑا امتحان ہوگا کیونکہ میزبان ٹیم ہوم گراؤنڈ کا فائدہ بھی اٹھا سکتی ہے۔ مگر موجودہ فارم دیکھتے ہوئے امید کی جا سکتی ہے کہ پاکستانی جوڑی اچھی کارکردگی دکھائے گی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!