24 ویں نیشنل بوائز ایج گروپ سوئمنگ چیمپئن شپ ، پہلے روز3قومی ریکارڈ قائم

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے اور پنجاب سوئمنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پنجاب انٹر نیشنل سوئمنگ کمپلیکس میں منعقد ہونے والی 24 ویں نیشنل بوائز ایج گروپ سوئمنگ چیمپئن شپ میںمختلف کیٹیگریز کے مقابلے ہوئے، پہلے روز ہونے والے مقابلوں میں 3قومی ریکارڈز قائم ہوئے، پنجاب کے زین یونس نے انڈر 16 کیٹیگری میں50میٹر فری سٹائل 25.88وقت میں مکمل کیا، پنجاب کے ہی ابراہیم رشید نے انڈر 14 کیٹیگری میں 200میٹر فری سٹائل 2.17.76وقت میں طے کیا، پنجاب کے ہی دانیال غلام بنی نے انڈر 12 کیٹیگری میں 100میٹر بریسٹ سٹروک 1.13.70وقت میں مکمل کیا۔
پہلے روز کے مقابلوں کے نتائج کے مطابق 50 میٹر بیک سٹروک انڈر 16میں پنجاب کے عبداللہ اشفاق نے پہلی، پنجاب ہی کے محمد حسن نے دوسری اور سندھ کے عبداللہ بنگالی نے تیسری پوزیشن لی

100میٹر بریسٹ سٹروک انڈر 14میںپنجاب کے دانیال غلام نبی پہلے، پنجاب ہی کے حمزہ آصف دوسرے اور سندھ کے ریان عدنان علی تیسرے نمبر پر رہے، 4×200میٹر فری سٹائل انڈر 16میں سندھ کے حمزہ ، ذیشان، نجیب اور سمیر نے پہلی ، پنجاب کے عبداللہ، حسن، فیروز اور عدیل نے دوسری جبکہ خیبر پختونخوا کے فارس، طارق، مجتبٰی اور حارث نے تیسری پوزیشن حاصل کی

50 میٹر فری سٹائل انڈر16میں پنجاب کے زین یونس اور عدیل رزاق نے پہلی ، دوسری، سندھ کے نجیب خرم نے تیسری پوزیشن لی،200میٹرفری سٹائل انڈر 14میں پنجاب کے ابراہیم رشید پہلے، سندھ کے طحہ انور علی دوسرے اور پنجاب کے میکائل فیصل تیسرے نمبر پر رہے

400میٹر فری سٹائل انڈر 16میں سندھ کے ذیشان عباس پہلے، سندھ کے ہی سمیر آصف دوسرے اورپنجاب کے عبداللہ سلمان نے تیسری پوزیشن لی

200میٹر بیک سٹروک انڈر 14میں خیبر پختونخواکے احمد درانی پہلے، سندھ کے سیف خرم دوسرے اور پنجاب کے حمزہ آصف تیسرے نمبر پر رہے، 100میٹر بٹر فلائی انڈر 12میں سندھ کے سید اذلان سہیل نے پہلی، پنجاب کے معید صادق لون نے دوسری اور پنجاب ہی کے سلیمان بابر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

error: Content is protected !!