26واں آل پاکستان سپیشل پرسن سپورٹس فیسٹول،رضی اکیڈمی کیلئے طلائی تمغہ

ایبٹ آباد(نواز گوہر)جاری 26ویں آل پاکستان سپیشل پرسن سپورٹس فیسٹول کے بیڈمنٹن ڈبل ایونٹ میں رضی سپورٹس اکیڈمی راولپنڈی نے طلائی تمغہ جیت لیا،رضی سپورٹس اکیڈمی کے رضوان اور ذیشان گوہر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنوں کی جوڑی آصف اور فلک شیر کو گیارہ صفر سے شکست دی،اس شاندار کامیابی پر انٹرنیشنل بیڈمنٹن کوچ رضی الدین احمد نے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ مستقبل میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے۔

error: Content is protected !!