26ویں نیشنل جونیئر ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ 26جون کو شروع ہوگی

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) سپورٹس بورڈ پنجاب اور پنجاب ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے باہمی تعاون سے 26ویں نیشنل جونیئر ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنیزیم ہال میں 26جون سے شروع ہورہی ہے، 29جون کواختتامی تقریب منعقد ہوگی جس کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور ہونگے، اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے، چیمپیئن شپ میں پنجاب کی ٹیم کے انتخاب کے لئے لڑکے اور لڑکیوں کے ٹرائلز 25 جون کو جمنیزیم ہال میں ہوں گے، چیمپیئن شپ میں چاروں صوبے، اسلام آباد اور آزاد کشمیر کے کھلاڑی حصہ لیں گے، 26 ویں نیشنل جونیئر ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ میں 5کیٹیگریز میں مقابلے ہونگے جن میں جونیئر بوائز ٹیم ایونٹ ، جونیئر گرلز ٹیم ایونٹ، کیڈٹ بوائز ٹیم ایونٹ، کیڈٹ گرلز ٹیم ایونٹ، آل سنگل اور ڈبل ایونٹ شامل ہیں ، چیمپیئن شپ میں انٹری فری ہوگی، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور کی ہدایت پر سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے چیمپیئن شپ کے انعقاد کےلئے بہترین انتظامات کئے جارہے ہیں ، کھلاڑیوں کو بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔

error: Content is protected !!