3 روزہ لانگ لائف لرننگ، سپورٹس ، ہیلتھ اینڈ لائف فٹنس کورس کا انعقاد

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)سپورٹس بورڈ پنجاب اور پاکستان سٹرنتھ اینڈ کنڈیشننگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے پنجاب انٹر نیشنل سوئمنگ کمپلیکس میں تین روزہ لانگ لائف لرننگ، سپورٹس ،ہیلتھ اینڈ لائف فٹنس کورس منعقد کیا گیا، رانا نصراللہ( آئی اے اے ایف انٹرنیشنل لیکچر لیول 2)نے شرکاء کو لیکچر دیئے،کورس میں راولپنڈی،فیصل آباد، ملتان ،بہاولپور، بہاولنگر،چشتیاں، جہلم کے علاوہ سرکاری، غیر سرکاری شعبہ اور دانش سکولز کے50سے زائد نوجوان شریک ہوئے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کورس کے اختتام پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سپورٹس کو زندگی کا لازمی حصہ بنانے سے انسان کی صحت اچھی رہتی ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب سپورٹس کے کلچر کو فروغ دے رہا ہے، اس طرح کے کورسز سے آگاہی ملتی ہے اور زندگی کو صحت کے اصولوں پر گزارنے میں مدد ملتی ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے ہمیشہ تعاون کرتا رہا ہے اور یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا۔


رانا نصراللہ نے کہا کہ روز مرہ کی مصروف زندگی میں کچھ وقت اپنی ذات کے لئے بھی نکالنا چاہئے، زندگی میں سیکھنے کا عمل ہمیشہ جاری رہنا چاہئے، مصروفیات میں سے کچھ وقت سپورٹس کو بھی دینا چاہئے، کورس کے انعقاد کے لئے تعاون پر سپورٹس بورڈ پنجاب کے شکر گزار ہیں، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے ہر سہولت فراہم کی، سپورٹس کے لئے ان کی خدمات قابل تحسین ہیں

کورس کوآرڈینیٹر شاہد فقیر ورک نے کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب ہر کھلاڑی کو آگے بڑھنے کے لئے بہترین پلیٹ فارم فراہم کررہا ہے، نوجوانوں کے لئے بہترین ایونٹس منعقد کروارہے ہیں تاکہ ان کی صلاحیتوںکو اجاگر کیا جاسکے، کورس کے شرکاء کو بہترین سہولتیں دی ہیں ، صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے سپورٹس بورڈ پنجاب اپنی کاوشیں جاری رکھے گا۔ کورس کے اختتام پر شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔

error: Content is protected !!