33ویں قومی گیمزکیلئے خیبر پختونخواای گیمز ٹیم کے ٹرائلز27تا28ستمبر کو ہونگے،نصر من اللہ بٹ

پشاور(سپورٹس رپورٹر)خیبر پختونخواای گیمز ایسوسی ایشن کے صدر نصر من اللہ بٹ اور سیکرٹری ملک ثاقب نے کہاہے کہ پشاور میں منعقدہ قومی گیمز میں ای گیمز بھر پور تیاریوں سے منعقدہوگا،جسکے لئے ملک کے دیگر شہروںکی طرح خیبر پختونخواٹیم کی سلیکشن کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز27اور28ستمبر کوقیوم سٹیڈیم میں لئے جائینگے،جس میں صوبے کے مختلف اضلاع کے کھلاڑیوں سمیت ضم شدہ قبائلی اضلاع کے کھلاڑی بھی بھر پور تیاریوں کیساتھ حصہ لینگے،انکاکہناتھاکہ ای گیمز میں فیفا19،ایکس باکس فوراورٹیکنس سیون پی سی کمپوٹراور یارڈسٹون ان رائڈکے مقابلے کھیلے جائینگے ۔

error: Content is protected !!