33ویں نیشنل گیمز،خیبرپختونخوا سائیکلنگ ٹیم کے انتخاب کیلئے ٹرائلز

پشاور( سپورٹس لنک رپورٹ) 33 ویں نیشنل گیمز کیلئے خیبرپختونخوا سائیکلنگ ٹیم کے انتخاب کے لئے ٹرائلزگزشتہ روز ناردرن بائے پاس رنگ روڈ پر صبح سات بجے منعقد ہوئے جس میں 14 کلو میٹر انفرادی ٹائم ٹرائلز میں مختلف ڈویژنز اور قبائلی اضلاع سے 50 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی ‘ ان خیالات کا اظہار خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر و چیئر مین سلیکشن کمیٹی نثار احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

انہوں نے کہا کہ 33 ویں نیشنل گیمز کیلئے پہلے مرحلے میں قبائلی اضلاع سمیت تمام ڈویژن میں اوپن ٹرائلز منعقد ہوئے جس کے بعد فائنل ٹرائلز گزشتہ روز منعقد ہوئے۔

سلیکشن کمیٹی میں سیکرٹری صوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن ناصر مہمند ،افتخار اعوان، مراد علی ، فیاض احمد، سرمد شباب شامل ہیں ۔ٹرائلز میں کیمپ کیلئے دس کھلاڑیوں کا انتخاب کیاگیا جن میں محسن ، فرمان ، عبداﷲ، ساجد، صدیق اﷲ،علی احمد، عمرفاروق،احمد زیب اور احسان اﷲشامل ہیں ۔

error: Content is protected !!