33ویں نیشنل گیمز,سائیکلنگ کےایونٹ میں واپڈاکے نثار نے گولڈمیڈل جیتا

33ویںنیشنل گیمز ، سائیکلنگ کے انفرادی ایونٹ میں واپڈاکے نثار نے گولڈمیڈل جیتا،جبکہ ٹیم مردوں کے ٹیم ایونٹ میں آرمی اور خواتین کے ٹیم ایونٹ واپڈانے اپنے نام کی،

پشاور(سپورٹس رپورٹر)پشاور میں جاری 33ویں نیشنل گیمز کے سلسلے میں منعقدہ سائیکلنگ میںپاکستان واپڈاکے نثار نے گولڈمیڈل جیتا،جبکہ ٹیم مردوں کے ٹیم ایونٹ میں پاکستان آرمی جبکہ خواتین کے مقابلوں میں واپڈاکے کھلاڑیوں نے کامیابی حاصل کرلی۔33ویں نیشنل گیمز کے سلسلے میں کھیلے جانیوالے سائیکلنگ

کے ایونٹ میں چاروں صوبوں سمیت مختلف ڈیپارٹمنٹس کی ٹیمیں بھر پور شرکت کررہے ہیں،گزشتہ روز منعقدہ مردوں کے انفرادی مقابلوں میں پاکستان واپڈاکے نثار نے سونے کا تمغہ اپنے نام کیاجبکہ واپڈاہی کے صغیر نے چاندی اور پاکستان ریلوے کے زاہد نے کانسی کا تمغہ جیت لیا،اسی طرح ٹیم ایونٹ کے مردوں کے

مقابلوں میں پاکستان آرمی کے کھلاڑیوں نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے گولڈمیڈل اپنے نام کیا،جبکہ پاکستان واپڈاکی ٹیم نے سلور اور ریلوے نے برائونزمیڈل جیت لیا۔اسی طرح خواتین کے ٹیم ایونٹ میں پاکستان واپڈاکی خواتین نے گولڈمیڈل جیت لیا،پاکستان آرمی نے سلور اور پاکستان ریلوے کی ٹیم نے برائونزمیڈل

حاصل کی۔اس موقع پر خیبر پختونخواسائیکلنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ناصر مہمند مہمان خصوصی تھے جن کا مختلف ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایاگیا۔

error: Content is protected !!