33ویں نیشنل گیمزکی مشعل کے سفر کا کراچی سے آغا ز

کراچی (نواز گوھر رپورٹ ) خیبرپختونخواکے دارالحکومت پشاور میں 26 اکتوبر تا یکم نومبر کومنعقد منعقدہ33ویں نیشنل گیمزکی مشعل کے سفر کا آغا زہوگیا، کراچی سے شر وع ہونیوالے مشعل کاسفر قیوم سٹیڈیم پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اور نیشنل گیمز کے ارگنائزنگ سیکرٹری ذوالفقار علی بٹ کا کہناتھاکہ قومی گیمز کی مشعل کے سفر کا آغاز 6 اکتوبر کوکراچی میں بابائے قوم قائد اعظم کے مزار سے ہوا ،اس ضمن میں مزار قائد پر تقریب بھی منعقد ہوئی،جس میں وزیراعلی سندھ سیدمراد علی شاہ،پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدرلیفٹنٹ جنرل (ر)سیدعارف حسن،اولمپئینز، انٹرنیشنل اتھلیٹس،سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے اراکین بھی موجودتھے، جبکہ کلفٹن میں منعقدہ دوسری تقریب میں نیشنل گیمز کی مشعل سندھ اولمپک ایسوسی ایشن نے بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن کے نمائندوں کودی ، مشعل اپنے اگلے سفرمیں 7 اکتوبرکوکوئٹہ لایا گیا، جہاں ائرپورٹ سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اولمپئینز، انٹرنیشنل اتھلیٹس اور سٹوڈنٹس مشعل کو براستہ چمن پھاٹک سے ایوب اسٹیدیم میں لائیں گے

جہاں دن ساڑے گیارہ بجے تقریب منعقد کی جائے گی،انہوںنے کہاکہ اس تقریب میں بلوچستان کے وزیر کھیل، صوبائی سیکریٹری اسپورٹس،بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر، ڈی جی اسپورٹس بلوچستان و دیگرعمائدین شرکت کریں گے ،اور آج8 اکتوبر کو مشعل لاہور پہنچے گی، جہاں اسے پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے حوالے کیا جائے گا،کل 9اکتوبر کو لاہور کالج بر ائے خواتین میں دن گیارہ بجے تقریب منعقد کی جائے گی، اسی دن مشعل کو مسجد وزیرخان، دہلی گیٹ حضوری باغ اور شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار بھی لایا جائے گا،ذوالفقار بٹ کا کہناتھاکہ اس موقع پر پنجاب کے صوبائی وزیر برائے کھیل مہمان خصوصی ہوں گے، اورا سی طرح10 اکتوبر کو شام ساڑے سات بجے پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل اجلاس میں مشعل پی او اے کے صدر لیفٹنٹ جنرل (ر)سیدعارف حسن اور میڈیا کے سامنے پیش کرے گی، 11 اکتوبر کو پی او اے کے آفیشلزمشعل کو دن گیارہ بجے واپڈا ہاس لے کرجائیں گے، شام کو اس ضمن میں واپڈا سپورٹس کمپلیکس میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا جائے گا، 12 اکتوبر کو صبح نو بجے مشعل ریلوے اسٹیشن لاہور لے جائے گی، اس موقع پر ریلوے کے وفاقی وزیر شیخ رشید احمد بھی تقریب میں شرکت کریں گے،14 اکتوبر کو مشعل اسلام آباد لائی جائے گی جبکہ اس سلسلے میں 15 اکتوبر کو جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں ہونے والی تقریب کی مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ محترمہ فہمیدہ مرزا ہوں گی

جسکے بعد مشعل شکرپڑیاں، فیصل مسجد اور دامن کوہ لائی جائے گی ،16 اکتوبر کو مشعل کاسفر مظفرآباد سے شروع ہوگا جہاں آزاد جموں کشمیر کے صوبائی وزیر کھیل اسے وصول کریں گے، جبکہ 17 اکتوبر کو مشعل گلگت بلتستان لے جائے گی، جہاں صوبائی وزیر برائے کھیل وصول کریں گے، اور 18 اکتوبر کو گلگت بلتستا ن اور خیبر پختونخوا کے بلند ترین سیاحتی مقام بابوسرٹاپ صبح ساڑے دس بجے پہنچے گی،جہاں پر ایک خصوصی تقریب کاانعقاد کیا جائے گااور 19 اکتوبر کو مشعل کوخیبرپختونخواہ اولمپک ایسوسی ایشن کے حوالے کیا جائے گا، وہاں سے نیشنل گیمز کی مشعل براستہ ناران، ایبٹ آباد، کندبنگلہ، نوشہرہ، بالا حصار فورٹ،گورنرہاس، پی اے ایف اسپورٹس کمپلیکس،،اسلامیہ کالج، جمرودسپورٹس کمپلیکس،خیبر رائفلز ہیڈ کواٹر اور21 اکتوبر کو مشعل باب خیبر لائی جائے گی، جبکہ 26 اکتوبر کو مشعل کا سفر قیوم اسٹیڈیم پشاورپر اختتام پذیر ہوگا۔

error: Content is protected !!