33ویں نیشنل گیمز کو بھر پور کوریج دینے کیلئے قیوم سٹیڈیم میں قائم میڈیاسینٹرکی رونقیں ایک مرتبہ پھر بحال ہوگئی

پشاور(سپورٹس رپورٹر)پشاورمیں منعقدہ 33ویں نیشنل گیمز کو بھر پور کوریج دینے کیلئے قیوم سٹیڈیم میں قائم میڈیاسینٹرکی رونقیں ایک مرتبہ پھر بحال ہونے لگی،جہاں پر قومی کھیلوں کی تیاریوں سے متعلق ارگنائزنگ کمیٹی ودیگر ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں کی پریس کانفرنسز کیلئے سیکورٹی اداروںاور کھیلوں سے  وابستہ آفرادکی آمد ورفت کا تانتالگ گیاہے۔ملک بھر اور خصوصاًخیبر پختونخوامیں کھیل اور کھلاڑیوں کی بھر پور کوریج دینے کیلئے 1985میں قائم سپورٹس

رائٹرزایسوسی ایشن کررہی ہیں، صوبائی حکومت نے سپورٹس جرنلسٹس پر مشتمل اس ایسوسی ایشن کی کاوشوں کوتسلیم کرتے ہوئے صحیح معنوں میں صوبے میں کھیلوں کیلئے قیوم سٹیڈیم میں میڈیاسینٹر کیلئے دفتر فراہم کردیاہے ،پشاور میں منعقدہ انڈر23گیمز ،بین الصوبائی گیمز اور نیشنل گیمزسمیت دیگر ڈسٹرکٹ ،صوبائی اور نیشنل لیول کے کھیلوں کے مقابلوں کو بہترین کوریج مل رہی ہے جبکہ 10نومبر کو پشاور میں ہونیوالے 33ویں نیشنل گیمز کے اعلان ہوتے ہی میڈیاسینٹر کی رونقیں بحال ہوگئی ہے،جہاں پر مختلف پرنٹ اور الیکٹرانکس میڈیاسے وابستہ صحافیوںکا آمد ورفت رہتاہے ۔

error: Content is protected !!