33ویں نیشنل گیمز کی مشعل 20 اکتوبر کو خیبرپختون خواہ پہنچے گی

پشاور( سپورٹس رپورٹر) پشاور میں ہونے والی 33 ویں نیشنل گیمز کی مشعل 20 اکتوبر کو خیبرپختون خواہ پہنچے گی اٹک پل کے مقام پر مشعل وفد کا استقبال کیا جائے گا پشاور میں ہونے والی نیشنل گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے خیبر پختونخوا اولمپک ایسوسی اور سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کا مشترکہ ایشن کا جائزہ اجلاس ہو، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس خیبر پختونخوا اور خیبر پختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن نے اکتوبر میں ہونے والی 33ویں نیشنل گیمز کے مقامات کا انتخاب کرلیا گیمز بیک وقت پشاور، مردان، چارسدہ اور ایبٹ آباد میں ہوں گی جبکہ ٹرائلز اور کیمپ کے شیڈول کا اعلان بھی کر دیا گیا۔

خیبر پختونخوا کھیلوں کی ایسوسی ایشنوں کا اجلاس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں تنظیموں کے عہدیداروں کے علاوہ ڈائریکٹر سپورٹس سید ثقلین شاہ، سابق ڈائریکٹر سپورٹس اور ایبٹ آباد ایونٹس کے کوآرڈی طارق محمود، اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ذوالفقار بٹ شریک ہوئے۔ اجلاس کے بعد سید عاقل شاہ نے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اسفندیار خٹک کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرائلز 20 سے 28 ستمبر تک لئے جائیں گے، 29 ستمبر کو ابتدائی کھلاڑیوں کا اعلان کیا جائے گا کیمپ 30 ستمبر سے شروع ہوگا جو 20 اکتوبر تک جاری رہے گا تاہم اس دوران 13 اکتوبر کو حتمی کھلاڑیوں کا اعلان بھی کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرائلز میں ضم قبائلی اضلاع کے کھلاڑی بھی حصہ لیں گے توقع ہے کہ ضم اضلاع کے کھلاڑیوں کی بڑی تعداد ٹیموں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوجائے گی، ضم اضلاع کے منیجرز سپورٹس سلیکشن کمیٹی کے ارکان ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ 20 اکتوبرکو اٹک کے مقام پر گیمز مشعل وصول کی جائے گی، گیمز کی تمام کاغذی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے اسی ہفتے سیکرٹریٹ کا افتتاح کر دیا جائے گا۔

error: Content is protected !!