33ویں نیشنل گیمز کی ٹارچ آج ایبٹ آباد پہنچے گی

ایبٹ آباد (سپورٹس لنک رپورٹ )33ویں قومی کھیلوں کے سلسلے میںٹارچ ریلےآج 19اکتوبر آج شام چار بجے ایبٹ آباد پہنچے گی کواڈینیٹر قومی کھیل ایبٹ آباد طارق محمود نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مشعل کا سفر ملک کے مختلف شہروں کراچی کوءٹہ لاہور آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے ہوتا ہوا ناراں آئے گا جہاں ایم پی اے سید احمد حسین شاہ استقبالیہ دیں گے اور بعد ازاں کچھ دیر مانسہرہ میں قیام کے بعد ایبٹ آباد کے لئے مشعل کا سفر روانہ ہو جائے گا اور ایبٹ آباد پہنچنے پر ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے ہاکی اولمپئین لالہ فٖضل الرحمن اور اولمپئین نعیم اختر کے حوالے مشعل کی جائے گی اور جلال بابا آڈیٹوریم میں سپیکر کے پی کے اسمبلی مشتاق احمد غنی کمشنر ہزارہ سید ظہیر الاسلام ڈپٹی کمشنر عامر آفاق اور اعلی حکام اس قافلے کا استقبال کریں گے اور تقریب منعقد کی جائے گی

طارق محمود نے کہا کہ سپورٹس سے وابستہ تنظیموں کے عہدیداران انٹرنیشنل کھلاڑی اور مقامی کھلاڑی اس تقریب میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں شام 4بجے جلال بابا آڈیٹوریم میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ اس تقریب کو کامیاب بنایا جا سکے انہوں نے کہا قومی کھیل میں تاخیر کی وجہ سے کھلاڑیوں کو تیاری کے لئے مزید وقت مل گیا ہے جس سے ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مدد ملے گی اور نئے آنے والے ٹیلنٹ کو بھی مواقع ملیں گے

error: Content is protected !!