33 ویں نیشنل گیمز کے کانٹے دار مقابلے جاری پاکستان آرمی کی پوائنٹس ٹیبل پر بدستور حکمرانی قائم

پشاور( سپورٹس لنک رپورٹ) 33 ویں نیشنل گیمز کے کانٹے دار مقابلے جاری پاکستان آرمی کی پوائنٹس ٹیبل پر بدستور حکمرانی قائم پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان آرمی 43 گولڈ میڈل کے ساتھ پہلے نمبر پر، پاکستان واپڈ25 گولڈ کے ساتھ دوسرے نمبر پر براجمانپاکستان نیوی 11 گولڈ میڈل کے ساتھ تیسری پوزیشن پر قائمروئنگ مقابلوں میں آرمی نے دس ،واپڈا نے 8 جبکہ نیوی نے 3 گولڈ میڈل حاصل کیے800 میٹر ریس میں پاک آرمی، شارٹ پٹ میں واپڈا نے گولڈ میڈل حاصل کیا

ریسلنگ ، لانگ جمپ اور پال واٹ میں آرمی کے کھلاڑی فتح یاب،پشاور میں جاری 33ویں قومی کھیلوں میں والی بال ایونٹ میں مردوں اور خواتین کے علیحدہ علیحدہ مقابلے جاری ہیں قیوم سپورٹس کمپلیکس کے پی ایس بیجمنازیم میں منعقدہ والی بال کے خواتین مقابلوں میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیم نے سندھ کو 3-0سے یعنی 25.15،25-11،25-15کے سکور سے شکست دی واپڈا کی ٹیم پنجاب کو آئوٹ کلاس کرنے میں

کامیاب رہی واپڈا نے 25-7،25-7اور25-10کے سکور سے فتح سمیٹی پاکستان آرمی نے میزبان کے پی کے کو شکست سے دو چار کیا آرمی نے تینوں گیمز میں25-8،25-8،25-8کے مارجن سے کامیابی اپنے نام کی اسی طرح مردوں کے والی بال مقابلوں میں پاکستان ائیر فورس نے ایک دلچسپ ، سنسنی خیز اور اعصاب شکن مقابلے کے بعد دو کے مقابلے میں تین گیمز سے کے پی کے، کے خلاف فتح پائی

شروع کی تین گیمز میں کے پی کے کی ٹیم 2-1سے لیڈ کر رہی تھی لیکن چوتھی اور پانچویں گیم میں بہتر سٹیمنا اور مہارت کی بدولت پی اے ایف کی ٹیم 15-25،19-25،29-27،25-15اور15-10سے سرخرو پائی جبکہ پاکستان نیوی نے سندھ کو25-8،25-12،25-13کے سکور سے یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دی نیوی نے پنجاب کے خلاف کامیابی حاصل کی نیوی کی فتح کا سکور25-14،25-11،26-16رہا جبکہ آخری میچ میں پاکستان واپڈا نے بلوچستان کو بآسانی 25-9،25-8،25-7کے سکور سے کامیابی اپنے نام کی

۔

پاکستان نیوی اور پاکستان آرمی کی ٹیموں کے اپنی کامیابوں کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے33ویں قومی گیمز کے کبڈی ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ پشاورکے پی ایس بی جمنازیم میں منعقدہ کبڈی کے پہلے سیمی فائنل میچ میں پاکستان نیوی نے پنجاب کی 33-11کے سکور سے شکست دی اس میچ میں پنجاب کی ٹیم بعض فیصلوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے گرائونڈ سے باہر چلی گئی جس پر آرگنائزر نے نیوی کو جوپہلے ہی برتری حاصل کئے ہوئے تھی کو فاتح قرار دیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں پاکستان آرمی نے پاکستان ائیر فورس کے خلاف48-13کے بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کی

آرمی کے کھلاڑیوں نے کھیل پر کسی بھی لمحے اپنے گرفت کمزور نہیں ہونے دی اور اپنی مد مقابل ٹیم پی اے ایف کو آئوٹ کلاس کئے رکھا۔ اسی طرح مقابلوں میں پانچویں اور چھٹی پوزیشن کے میچ میں پاکستان واپڈا نے میزبان کے پی کے کو 43-23کے سکور سے زیر کیا اس موقع پر پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری محمد سرور، کے پی کے کبڈی کے چیئرمین پیر برکت شاہ اور سیکرٹری سلطان بری سمیت فیڈریشن اور ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔


33ویں قومی کھیلوں کے سلسلے میں منگل کے روز ہاکی کے دو میچز کھیلے گئے جن میں پاکستان آرمی اور پاکستان نیوی کی ٹیموں نے کامیابی حاصل کی پشاور کے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان آرمی نے سندھ کے خلاف گولوں کی بوچھاڑ کر دی اور اسے ایک کے مقابلے میں 13گولوں کے واضح ترین مارجن سے شکست دی۔ سندھ کے کھلاڑی پورے میچ کے دوران بے بسی کی تصویر بنے نظر آئے ، آرمی کی جانب سے محمد وقاص نے 4،

پاکستان محمد سفیر اور محمد نعمان نے تین تین ، محمد عمر ، محمد فرحان اور عامر سہیل نے ایک ایک گول سکور کیا، سندھ کا واحد گول علی حیدر سکورس کرنے میں کامیاب رہے اسی طرح دوسرے میچ میں ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نیوی نے بلوچستان کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی فاتح ٹیم کی جانب سے شہباز، محسن صابر اور اختر علی نے جبکہ بلوچستان کی جانب سے زاہد اور عمران نے گول سکو کئے۔

error: Content is protected !!