49ویں قومی اتھلیٹکس چیمپین شپ کی تاریخوں کا اعلان

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن نے 49ویں قومی اتھلیٹکس چیمپین شپ کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے ۔ سیکر ٹری پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن محمد ظفر کی جانب سے جاری کردہ اعلانیہ کے مطابق 49قومی اتھلیٹکس چیمپین شپ16سے18نومبر کو پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں منعقد کی جائے گی۔ اعلانیہ کے مطابق اس ضمن میں اے ایف پی سے ملحقہ تمام یونٹس کو ہدایت جاری کردی گئی ہیں کہ وہ49ویں قومی اتھلیٹکس چیمپین شپ کے لئے بھر پور تیاریوں کا آغاز کردیں، سیکر ٹری اے ایف پی محمد ظفر کے مطابق قومی اتھلیٹکس کے حوالے سے یونٹس کو مذید ہدیات جاری کی جارہی ہیں۔

error: Content is protected !!