72ویںپنجاب گیمز 2019ء کی تیاریاں مکمل ہیں، رائے تیمور خان بھٹی

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے کہ 72ویںپنجاب گیمز 2019ء کی تیاریاں مکمل ہیں، پنجاب گیمز 8 بعدسال منعقد کررہے ہیں اور انشاء اللہ یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھیںگے، سپیشل پرسنز معاشرے کا اہم حصہ ہیں، ان سے ہر طرح سے تعاون کررہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز ایل سی سی اے گرائونڈ میں نیشنل ڈیف کرکٹ ٹی 20چیمپئن شپ کے فائنل کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے مزید کہا کہ ، سپیشل چلڈرن کے ایونٹ میں آکر بہت خوشی ہوئی ہے ، سپیشل پرسنز نے اپنی محرومی کو اپنی طاقت بنالیا ہے ، ان سے ہر طرح سے تعاون کریں گے ، سپیشل پرسن معاشرے کا اہم حصہ ہیں، حکومت سپیشل پرسنز کے ساتھ ہے،72ویں پنجاب گیمز 2019ء میں بھی دو ایونٹس سپیشل پرسنز کے لئے رکھے گئے ہیں

اس سے قبل ان کے لئے ایسا کو اقدام نہیں کیا گیا۔ سپیشل اولمپیک ورلڈ سمر گیمز میں 66میڈلز جیتنے والے سپیشل اتھلیٹس کو پنجاب گیمز میں مدعو کیا ہے، انشاء اللہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ان کو سوینئر دلائیں گے۔

error: Content is protected !!