وزیرِاعظم یوتھ پروگرام کے تحت پشاور ڈویژن کے باکسنگ ٹرائلز کا اغاز ہو گیا


وزیرِاعظم یوتھ پروگرام کے تحت پشاور ڈویژن کے باکسنگ ٹرائلز کا اغاز ہو گیا
پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ) وزیرِاعظم یوتھ پروگرام کے تحت پشاور ڈویژن کے باکسنگ ٹرائلز کا اغاز ہو گیا یونیورسٹی آف ہریپور کے زیر اہتمام ہو نے والے ٹراہلز میں سینکڑوں باکسرز کی شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کے کے تحت ہونےوالے پشاور ڈویژن کےباکسنگ ٹرائلز گزشتہ روز پشاور میں پاکستان سپورٹس بورڈ کے جمنیزیم میں منعقد ہوئے،
جس میں پشاور ڈویژن کے تمام اضلاع جن میں نوشہرہ سے آئے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں نے شرکت کی جس کاباضابطہ افتتاح پاکستان مسلم لیگ نون پشاور کے صدر ارشد محمود خان نے کیا
جن کے ہمراہ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن مصور افریدی ڈائریکٹر سپورٹس اسلامیہ کالج یونیورسٹی محمد علی ہوتی ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹر سید ضیاء الاسلام اسسٹنٹ پروفیسر عبدالرشید انوراور یونیورسٹی اف ہری پور کے کوچ حسنین امین اورہائر ایجوکیشن سےاویس ہزار اور رفاقت علی شاہ بھی موجود تھے ۔
یہ ٹرائلز ہائیر ایجوکیشن کمیشن اوروزیراعظم یوتھ پروگرام کے اشتراک سے یونیورسٹی آف ہریپور نے منعقد کیے، جن کا مقصد گلی محلوں اور دیہی علاقوں سے باصلاحیت کھلاڑیوں کو تلاش کر کے انہیں قومی اور بین الاقوامی سطح پر مواقع فراہم کرنا ہے۔
باکسنگ کے ان ٹراہلز کے لیے یونیورسٹی آف ہریپور کے ڈاہریکٹر سپورٹس ڈاکٹر سید ضیاء السلام نے شاندار انتظامات کیے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ارشد محمود خان نے کھلاڑیوں کووزیراعظم یوتھ پروگرام کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی
اور کہا کہ حکومتِ پاکستان نوجوانوں کو مرکزی دھارے میں لانے اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا دوسرا مرحلہ بھی جلد شروع کیا جائے گا،
جس میں ایتھلیٹکس، ہاکی، باکسنگ اور دیگر کھیلوں میں نوجوان ٹیلنٹ کی نشاندہی کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ منتخب شدہ کھلاڑیوں کی بھرپور سرپرستی کی جائے گی
اور ان کے لیے عالمی معیار کی تربیت اور سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ بہترین کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں کو باکسنگ کٹس، ٹریک سوٹس، ایکسیسریز اور کِٹ بیگز دیے جائیں گے،
تاکہ انہیں اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کا موقع ملے۔ علاوہ ازیں، یہ کھلاڑی قومی اور بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز بھی حاصل کریں گے۔
افتتاحی تقریب میں مقامی مرد و خواتین کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جبکہ شائقینِ کھیل نے باکسنگ کے سنسنی خیز مقابلوں سے بھرپور لطف اٹھایا۔
حاضرین نے نوجوان باکسرز کے جوش و خروش اور مہارت کو سراہا اور حکومت کے اس اہم اقدام کی تعریف کی۔



