کرکٹ

آئی پی ایل 2025: رائل چیلنجرز بینگالورو نے پہلی بار ٹائٹل جیت لیا

آئی پی ایل 2025: رائل چیلنجرز بینگالورو نے پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کر لیا

آئی پی ایل 2025 کا فائنل احمد آباد میں کھیلا گیا، جہاں رائل چیلنجرز بینگالورو نے پنجاب کنگز کو 7 رنز سے شکست دے کر تاریخ میں پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

پنجاب کنگز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے رائل چیلنجرز بینگالورو نے 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے۔ ویرات کوہلی 43 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، جبکہ کپتان رجت پاٹیدار نے 26،

لیام لیونگسٹن 25، جتیش شرما اور ماینک اگروال نے 24، روماریو شیفرڈ نے 17، فل سالٹ نے 16، کرونال پانڈیا نے 4 اور بھوونیشور کمار نے 1 رن اسکور کیا۔ یش دیال ایک رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔

پنجاب کی جانب سے ارشدیپ سنگھ اور کائل جیمیسن نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ وجے کمار ویشاک، عظمت اللہ عمرزئی اور یزویندرا چہل نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

191 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پنجاب کنگز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 184 رنز ہی بنا سکی۔ ششانک سنگھ نے ناقابل شکست 61 رنز کی شاندار اننگز کھیلی،

جوش انگلس نے 39، پربھ سمرن سنگھ نے 26، پریانش آریا نے 24 اور نیہال وڈیرا نے 15 رنز بنائے۔ مارکس اسٹوئنس، شریاس ایر اور عظمت اللہ عمرزئی بالترتیب 6، 1 اور 1 رن پر پویلین لوٹے۔

آر سی بی کی جانب سے کرونال پانڈیا اور بھوونیشور کمار نے 2، 2 جبکہ یش دیال، روماریو شیفرڈ اور یوش ہیزل ووڈ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!