بیس بال

جاپانی بیس بال کے لیجنڈ ’مسٹر پرو بیس بال‘ شیگیو ناگاشیما انتقال کر گئے

جاپانی بیس بال کے لیجنڈ ’مسٹر پرو بیس بال‘ شیگیو ناگاشیما انتقال کر گئے

ٹوکیو: جاپان کے عظیم اور مایہ ناز سابق بیس بال کھلاڑی شیگیو ناگاشیما 89 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گئے، ان کی وفات ٹوکیو کے ایک اسپتال میں نمونیا کے باعث ہوئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق شیگیو ناگاشیما کی سابقہ ٹیم یومیوری جائنٹس کی جانب سے جاری کردہ بیان کہا ہےکہ وہ طویل عرصے سے علیل تھے اور اسپتال میں زیر علاج تھے۔ ان کی وفات پر جاپان بھر میں کھیلوں کے حلقوں اور مداحوں میں گہرا دکھ پایا جا رہا ہے۔

جاپانی حکومت کے ترجمان نے ناگاشیما کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “انہوں نے جاپانی عوام کو امید، خواب اور جوش و جذبہ دیا، اور قوم کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔”

شیگیو ناگاشیما کی خدمات اور کھیل سے لگاؤ نے انہیں جاپان کے قومی ہیرو کا درجہ دلایا۔ ان کی وفات جاپانی کھیلوں کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔

خیال رہےکہ ناگاشیما کو جاپان میں “مسٹر پرو بیس بال” کے لقب سے جانا جاتا تھا۔ وہ 1959 میں جاپانی شہنشاہ کے پہلے پروفیشنل بیس بال میچ میں حصہ لے کر فاتحانہ ہوم رن بنانے والے پہلے کھلاڑی بنے۔

انہوں نے 17 سالہ شاندار کیریئر کے دوران اپنی ٹیم کو 1960 اور 1970 کی دہائی میں لگاتار 9 ٹائٹلز جتوائے اور کھیل کے میدان میں کئی تاریخی لمحات رقم کیے۔

ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ان کا بیس بال سے رشتہ مضبوط رہا۔ انہوں نے بطور منیجر یومیوری جائنٹس کی قیادت کرتے ہوئے 15 سیزن گزارے اور ٹیم کو مزید دو جاپان سیریز ٹائٹلز دلائے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!